1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کشمیر سنگھ آزاد

3 مارچ 2008

پچھلے تیس برسوں سے زائد عرصے تک پاکستان کی مختلف جیلوں میں قید رہنے والے ایک بھارتی باشندے کی بالآخر رہائی ممکن ہوسکی ہے اور وہ اس وجہ سے کیونکہ انہیں صدر پرویز مشرف نے اب معاف کردیا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYEN
تصویر: AP

جاسوسی کے الزام میں کشمیر سنگھ نامی اس بھارتی شہری کو سن 1973میں‘ پاکستانی شہر راولپنڈی سے گرفتار کرلیا گیا تھا اور بعد اذاں سزائے موت سنائی گئی تھی لیکن بعض قانونی پیچیدگیوں کے باعث وہ سزائے موت سے مسلسل بچتے رہیں۔

اب جبکہ پاکستانی جیل سے کشمیری سنگھ کی آزادی کا باضابطہ فیصلہ کیا جا چکا ہے توقع کی جارہی ہے کہ بھارتی حکومت بھی خیر سگالی کے اس جزبے کا مثبت جواب دے کر کسی ایسے ہی پاکستانی شہری کو بھارتی جیل سے رہا کردے گی۔

پاکستانی حکام کے مطابق کشمیری سنگھ کو کل منگل کے روز بھارتی سرحد پر رہا کردیا جائے گا اور اس کے بعد وہ ایک طویل عرصے کے بعد اپنے گھر والوں‘ رشتہ داروں اور دوستوں سے مل سکیں گے۔

پاکستان اور بھارت کی مختلف جیلوں میں دونوں ممالک کے سینکڑوں افراد اس وقت بھی بند ہیں اور ان مقید افراد میں سے اکثریت ان ماہی گیروں کی ہے جنہیں جغرافیائی حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا جاتا ہے۔