1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کلارک، انگلش کرکٹ بورڈ کے چئیرمین منتخب

9 فروری 2009

گِلز کلارک دوسری مدت کے لئے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چئیرمین منتخب کر لئے گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/GqR0
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پہلی اننگز میں 118 رنز بنانے والی انگلش ٹیم دوسری اننگز میں صرف 51رنز پر ڈھیر ہوگئیتصویر: AP

لارڈ مارلینڈ کی جانب سے اپنا نام واپس لئے جانے کے بعد کلارک کو بلا مقابلہ منتخب کر لیا گیا۔ انہوں نے اپنے انتخاب کے بعد ایک انٹرویومیں لارڈ مارلینڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک تجربہ کار ’الیکشن کمپینر‘ ہیں ان کے علاوہ انہوں نے ان تمام کاؤنٹیئوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں ووٹ دیا۔

انہوں نے کہا:’’ میرا اس طرح بلا مقابلہ چئیر مین منتخب ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ میں کوئی تقسیم نہیں ہے۔‘‘ کلارک اس عہدے پر31 مارچ 2011 تک کام کر سکیں گے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے سابق چیف لاورڈ میک لارِین کا کہنا ہے کہ بورڈ کے چئیر مین کی پہلی ترجیح انگلش ٹیم کے لئے کسی تجربہ کار کوچ کی خدمات کا حصول ہونا چاہئے۔

جنوری میں سینیئر کوچ کے الگ ہو جانے کے بعد سےاب تک انگلش ٹیم بغیر کسی سینیئر کوچ کے کھیل رہی ہے۔ شاید یہی وجہ تھی کہ اسے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہفتے کے روز ٹیسٹ سیریز کے ایک میچ میں اننگز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میک لارِین نے کہا کہ گرمیوں میں آسٹریلیا کے خلاف ایشیز سیریز کے آغاز سے پہلے پہلے کرکٹ بورڈ کے سربراہ کو ٹیم کے لئےکسی سنئیر کوچ کی خدمات حاصل کر لینا چاہیئں۔