1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کوئی مجھے روک کر تو دکھائے، امیتابھ بچن

31 اکتوبر 2009

معروف بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ ایک نامعلوم پیغام میں انہیں مندروں اور درگاہوں پر جانے سے خبردار کیا گیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں۔

https://p.dw.com/p/KJvt
تصویر: EROS Verleih

67 سالہ بچن نے اپنی مذہبی زندگی کو اپنے ہی بلاگ پر شائع کیا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ درگاہوں اور مندروں پر حاضری دیتے ہیں۔ امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ اس بلاگ کے بعد انہیں دھمکی آمیز ایس ایم ایس سے خبردار کیا گیا کہ وہ اس طرح مندروں اور درگاہوں پر مت جائیں۔

Der indische Schauspieler Amitabh Bachchan
امیتابھ بچن مندروں اور درگاہوں پر جاتے رہتے ہیںتصویر: UNI

تاہم میگا اسٹار بچن اس دھمکی سے خوف زدہ نہیں ہوئے۔ انہوں نے اپنے بلاگ پر لکھا ہے کہ اس طرح مندروں اور درگاہوں پر جانے کی وجہ سے انہیں مسلسل دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے۔

امیتابھ بچن جمعرات کو حاجی علی درگاہ پر گئے اور قریب واقع ایک مندر بھی پہنچے۔ اس کے بعد وہ ایک چھوٹی درگاہ پر گئے اور پھر آخر میں معروف مندر سدھی وینائیک گئے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ان دھمکیوں کے باوجود اپنی مذہبی زندگی معمول کے مطابق گزاریں گے۔ انہوں نے کہا، 'میں یہ دوبارہ کروں گا اور یہ کرتا رہوں گا۔ اور میں دیکھتا ہوں کہ کوئی مجھے ایسا کرنے سے کیسے روکتا ہے۔'

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں