1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کولمبو: دورہ سری لنکامیں پاکستان کی پہلی فتح

رپورٹ: طارق سعید، کولمبو، ادارت: شامل شمس8 اگست 2009

پاکستان نے جمعہ کو پریما داسا اسٹیڈیم کولمبو میں میزبان سری لنکا کو 146رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر دورہ میں پہلی فتح حاصل کر لی ہے۔

https://p.dw.com/p/J5tA
تصویر: AP


پاکستان کی کامیابی کے ہیرو 19 سالہ عمر اکمل تھے جنہوں نے اپنے کیرئیر کی اولین سینچری دھواں دھار انداز میں بنائی۔

تین سو بائیس کے مشکل ہدف کا پیچھا کرتے ہوے سری لنکن بلے بازوں کی ہمت 37 ویں اوور میں 175 رنز ہی پر جواب دے گئی۔ پاکستانی میڈیم پیسر راؤ افتخار نے اپنے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کرتے ہوے 30 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

Kumar Sangakkara
کپتان سنگاکارا کے آؤٹ ہوتے ہی صورتحال بدل گئیتصویر: AP

سری لنکا کا آغاز قطعی خراب نہ تھا اور ایک مرحلہ پر 101پر ایک وکٹ گری تھی مگر کپتان سنگاکارا کے آؤٹ ہوتے ہی صورتحال بدل گئی اور آخری سات وکٹیں اسکور میں صرف8 رنز کا اضافہ کر سکیں۔

اوپنر تھرانگا نے 80 اور سنگاکارا نے 39 رنز بنائے۔ شاہد آفریدی اور سعید اجمل نے بھی دو دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔

اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوے مقررہ50 اوورز میں 321 رنزبنائے جس میں کامران اکمل کے چھوٹے بھائی عمر اکمل کے ناقابل شکست 102 رنز نمایاں تھے۔ عمر اکمل کی تیسرے ون ڈے میچ میں پہلی سینچری پانچ چوکوں اور چار فلک بوس چھکوں سے مزیّن تھے۔انہوں نے کپتان یونس خان کے ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں 176 رنز کا اضافہ کیا۔ یونس خان نے 89 رنز بنائے جبکہ کامران اکمل نے 57 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ عمر اکمل کو ناقابل فراموش اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ میچ کے بعد عمر اکمل نے اپنی سینچری کو اپنے والدین سے منسوب کیا ۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری میچ اتوار کو کولمبو میں ہی کھیلا جا ئے گا۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید