1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کولون میں جرائم کرنے والے تارکین وطن کے خلاف مقدموں کی سماعت

25 فروری 2016

کولون میں جرائم کرنے والے تین تارکین وطن کے خلاف مقدموں کی سماعت

https://p.dw.com/p/1I1Xd
تصویر: Reuters/W. Rattay

جرمن عدالتوں نے نیو ایئر کی شب کولون شہر میں خواتین کو ہراساں اور دیگر جرائم کرنے والے تین شمالی افریقی باشندوں کے مقدمے کی سماعت کی ہے۔ نئے سال کے آغاز کی شب سینکڑوں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا یا پھر انہیں لوٹا گیا تھا۔ پہلے مقدمے میں عدالت نے ایک 23 سالہ مراکشی شہری کو چھ ماہ کی معطل قید کی سزا اور 100 یورو جُرمانہ کیا۔ جبکہ دیگر مقدموں میں ایک 22 سالہ تیونسی اور 18 سالہ مراکشی پر ایک شخص کا کیمرہ چوری کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ کولون شہر کے پولیس سربراہ کے مطابق جرائم کرنے والے زیادہ تر افراد پکڑے ہی نہیں جا سکے ہیں۔