1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کونگو میں انتخابات کے نتائج کا اعلان

21 اگست 2006

افریقی ملک ڈیموکریٹک ری پبلک آف کونگو میں انتخابات کے تقریباً تین ہفتے بعد ابتدائی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اِن کے مطابق آئندہ صدر کا انتخاب 29 اکتوبر کو ضمنی انتخابات میں کیا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/DYKA
کونگو کے صدارتی انتخابات کے اُمیدوار
کونگو کے صدارتی انتخابات کے اُمیدوارتصویر: picture alliance /dpa

تین ہفتے قبل پہلے انتخابی مرحلے میں موجودہ صدرJoseph Kabila کو تقریباً 45 فیصد ووٹ ملے اور یوں وہ کامل اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ اُن کے سب سے بڑے حریف اور نائب یعنی سابق باغی قائد Jean-Pierre Bemba کو 20 فیصد ووٹ ملے۔

انتخابی نتائج کے اعلان میں دونوں اُمیدواروں کے حامیوں کے درمیان کئی گھنٹے تک کی فائرنگ کی وجہ سے تاخیر ہوتی رہی۔

ووٹوں کی گنتی کے عمل کی حفاظت کے لئے یورپی یونین کے رکن ممالک کے تقریباً 2 ہزار فوجی کونگو میں موجود ہیں، جن میں سے 700 فوجیوں کا تعلق جرمنی سے ہے۔