1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کونگو میں ووٹوں کی گنتی کا آغاز

31 جولائی 2006

ان انتخابات میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی نگرانی اور ایک ہزار سے زائد غیر ملکی ناظرین کی موجودگی میں 25 ملین افراد نے ووٹ ڈالے۔

https://p.dw.com/p/DYKY
انتخابی عملہ ووٹوں کی گنتی میں مصروف
انتخابی عملہ ووٹوں کی گنتی میں مصروفتصویر: AP


کونگو میں آج صبح سے گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہو گیا ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ انتخابی نتائج کا اعلان آئندہ چند دنوں تک کیا جا سکے گا۔کونگو میں چالیس برس بعد ہونے والے پہلے کثیر جماعتی صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں پارلیمنٹ کے لئے 9ہزار امیدواروں اور صدارتی عہدے کے لئے 32 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔

غیرملکی مبصرین نے مجموعی طور پر انتخابات کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔کونگومیں تعینات اقوام متحدہ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ صرف دارالحکو مت کنشاسا میں ہی نہیں بلکہ ملک کے دوسرے حصوں میں بھی لوگوں نے وسیع پیمانے پر ووٹنگ میں حصہ لیا۔

دوسری طرف کونگو کے انتخابی کمیشن کے حکام نے ان درجنوں پولنگ اسٹیشنوں کو آج ووٹنگ کے لئے دوبارہ کھولا ہے جن کو گزشتہ روز گڑ بڑ کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔