1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کویت کے امیر نے پارلیمان تحلیل کر دی

16 اکتوبر 2016

کویتی امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے ایک حکم نامے کے ذریعے ملکی پارلیمان کو تحلیل کر دیا ہے۔ یہ بات کویتی نیوز ایجنسی کی طرف سے بتائی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/2RHQe
Kuwait Parlament Regierung Opposition
تصویر: picture-alliance/dpa

یہ پیشرفت کویتی پارلیمان کے اسپیکر کے اس بیان کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا عندیہ دیا تھا۔ اس کی وجہ انہوں نے ملک کو درپیش سلامتی اور اقتصادی چیلنجز کو قرار دیا تھا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کویت کے تحت یہ لازمی ہے کہ پارلیمان کی تحلیل کے بعد دو ماہ کے اندر اندر انتخابات کرائے جائیں۔

قبل ازیں خلیجی ریاست کویت کی پارلیمنٹ کے اسپیکر مرزُوک الغنیم نے کہا تھا کہ ریاستی سکیورٹی و مالیاتی مسائل اگر برقرار رہے تو قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔

Kuwait Parlamentssitzung
کویت کی پارلیمنٹ اپنی چار سالہ مدت مکمل کرنے سے قبل تحلیل ہو گئیتصویر: picture-alliance/dpa

غنیم نے یہ ریمارکس پارلیمان میں بحث کے لیے داخل کرائی جانے والی اُن تین درخواستوں پر دیے جو ریاست میں پٹرول کی قیمت میں اضافے اور دوسری مالی و انتظامی بےضابطگیوں کے حوالے سے جمع کرائی گئیں۔

کویتی پارلیمان منگل 18 اکتوبر کو اپنی چار سالہ مدت کے تین سال مکمل کرنے والی تھی۔ غنیم نے ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر حکومت عام لوگوں کے مسائل حکومت حل نہیں کر سکتی تو رائے شماری ہی آخری حل ہے۔