1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کھلاڑیوں میں گروہ بندی کا خاتمہ لازمی ہے، PHF کے صدر جمالی کا انٹرویو

2 اکتوبر 2006

جرمنی میں ہونے والے حالیہ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کوئی زبردست کارکردگی نہ دکھا سکی اور بھارتی ٹیم کے لئے بھی اس ٹورنامنٹ کے نتائج کافی ناامید کردینے والے رہے۔ پاکستان میں ان دنوں، خاص کرآئندہ ایشیائی کھیلوں کے پیش منظر میں، قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کی کوششوں سے متعلق ایک بڑی بحث جاری ہے۔

https://p.dw.com/p/DYNX
امسالہ ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور ہالینڈ کے مابین میچ کا ایک منظر
امسالہ ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور ہالینڈ کے مابین میچ کا ایک منظرتصویر: AP

ماضی کی ناکامیوں کے اسباب اور مستقبل میں کامیابی کے لئے موثر تیاریاں، اس موضوع پرلاہور میں طارق سعید نے گفتگو کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی سے۔ ظفراللہ جمالی کہتے ہیں کہ آئندہ جو کھلاڑی کھیل کے دوران اور اپنے رویئے میں نظم وضبط کا خیال نہیں رکھے گا، اس کی جگہ ٹیم کے اندر نہیں بلکہ باہر ہو گی، چاہے وہ کوئی بھی ہو۔