1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کھلاڑیوں پر ہونے والے بڑے حملے

3 مارچ 2009

پاکستان کے شہر لاہور میں منگل کو سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر حملے میں چھ کھلاڑی اور ان کا برطانوی اسسٹنٹ کوچ زخمی ہو گیا ہے۔بین الاقوامی سطح پر کھلاڑیوں پر ہونے والے بڑے حملے

https://p.dw.com/p/H4ao
کھلاڑیوں کو فوجی ہیلی کاپٹر کی مدد سے قذافی سٹیڈیم سے لے جایا گیاتصویر: AP

16جولائی2006: بغداد میں عراقی اولمپک چیف اور اس کے معاونین سمیت 30افراد کا اغوا۔ 50 حملہ آوروں نے اولمپک اسکواڈ کے دو محافظوں کو قتل کر دیا۔

26مئی2006: بغداد میں دو عراقی ٹینس کھلاڑیوں اور ان کے کوچ کا قتل۔

17مئی2006: عراقی میں مارشل آرٹس کے 13 ماہرین کا اغوا اور قتل۔

30 اپریل1993: جرمن شہر ہیمبرگ میں میں ٹینس کی کھلاڑی مونیکا سیلز حملے میں زخمی۔

5ستمبر1972: جرمنی میں میونخ اولمپک کے دوران اسرائیلی کھلاڑیوں پر حملے میں 11 اسرائیلی، ایک جرمن پولیس اہلکار اور پانچ حملہ آور مارے گئے۔