1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کیا رضا ہارون بھی مصطفیٰ کمال کے ساتھ ؟

بینش جاوید14 مارچ 2016

ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون آج دبئی سے کراچی پہنچے ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق آج وہ کراچی کے سابق میئر مصطفیٰ کمال کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرنے والے ہیں۔

https://p.dw.com/p/1ICfE
Pakistan MQM Party Leader Mustafa kamal giving press Conference.
تصویر: DW/R. Saeed

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سابق وزیر رضا ہارون، مصطفیٰ کمال کے پاکستان پہنچنے کے چند ہی دنوں بعد پاکستان پہنچے ہیں۔ رضا ہارون نے بھی گزشتہ کچھ عرصے میں اپنے آپ کو ایم کیو ایم سے دور کر لیا تھا اور کہا جاتا ہے کہ وہ برطانیہ چلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ الطاف حسین کے نہایت قریبی ساتھی مصطفیٰ کمال، ملک چھوڑ کر دبئی چلے گئے تھے۔ کچھ دن قبل وہ پاکستان پہنچے اور انہوں نے ایم کیو ایم کے رہنما انیس قائم خوانی کے ساتھ ایک نئی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا۔

کچھ روز قبل سندھ کے سابق وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے ایم کیو ایم کے ساتھ 28 سال کی وابستگی ختم کر کے مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے سابق رکن وسیم آفتاب اور ایم کو ایم کے ممبر صوبائی اسمبلی افتخار عالم بھی مصطفیٰ کمال کی نئی سیاسی جماعت کا حصہ بن چکے ہیں۔