1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کیا پاکستان کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے ؟

5 جولائی 2008

پاکستان میں ایک بحران ختم ہونے کے قریب ہوتا ہے تو دوسرا کھڑا ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹر قدیر کے بیان نے ملکی اور غیر ملکی میڈیا میں ایک بھونچال سا کھڑا کر دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/EX1f
.تصویر: picture-alliance/dpa

پاکستان سے جوہری سازو سامان کی شمالی کوریا منتقلی کا پاکستانی فوج کو علم تھا۔ پاکستان کے جوہری پروگرام کے خالق کہلائے جانے والے ڈاکٹر قدیر کے اس بیان نے ایک ایسے تنازعہ کو جنم دیا ہے کہ جس کےبارے میں ماہریں کا خیال ہے کہ اس کے سخت نتائج سامنے آئیں گے۔ کچھ نے کہا کہ ڈاکٹر قدیرکو اس طرح کا بیان دینے گریز کرنا چاہیے تھا جبکہ کچھ کا موقف ہے کہ اے کیو خان نے بالکل صحیح موقع پر صحیح بیان دیا ہے۔

ڈاکٹرقدیرکےمطابق شمالی کوریا کو جو کچھ منتقل ہوا ہے وہ سب فوج کی نگرانی میں ہوا ہے۔2004 میں انہوں نے ٹی وی پر جو کچھ پڑھا تھا وہ انہیں پہلے ہی سے دے دیا گیا تھا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ اس کو پڑھنے کہ بعد سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ ساتھ ہی ڈاکٹر قدیرنے صحافیوں سے شکایت کی کہ ان کے بیان کے متن کو تبدیل کر کے پیش کیا گیا ہے۔