1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کیری لوگر بل منظور، عسکری مدد پر شرائط

25 جون 2009

بدھ کے روز امریکی سینٹ نے پاکستان کو دی جانے والی امداد کو سہ گنا کرنے کے بل کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے تاہم بالخصوص عسکری حوالے سے دی جانے والی امداد پر شرائط بھی عائد کی گئی ہیں۔

https://p.dw.com/p/Iah9
امریکی سینیٹر جان کیری نے اس بل کی منظوری پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دی ہےتصویر: AP

کیری لوگر بل کے مطابق اقتصادی اور عسکری امداد کے طور پر امریکہ ،پاکستان کو پانچ سال تک سالانہ 1.5 بلین ڈالرز دے گا ۔ اگرچہ اقتصادی امداد پر کوئی شرط عائد نہیں کی گئی تاہم عسکری امداد پر کچھ شرائط عائد کی گئی ہیں۔

اس امداد کے ساتھ دو اہم شرائط عائد کی گئی ہیں۔ ایک شرط یہ ہے کہ سالانہ بنیادوں پر جانچا جائے گا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں کیا کارکردگی دکھا رہا ہے اور دوسری یہ کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤکو روکنے کے لئے اقدامات کرنے کے علاوہ ان افراد کے خلاف بھی کارروائی کرے گا جو ایٹمی سمگلنگ میں شامل ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اگرچہ پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا نام نہیں لیا گیا ہے تاہم اس دوسری شرط کا تعلق انہی سے ہے۔

ایوانِ نمائندگان کی جانب سے اِس بِل کی منظوری پہلے ہی وسطِ جون میں دے دی گئی تھی۔ بعد ازاں سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی نے بھی اِس کی منظوری دے دی تھی۔ اب دونوں ایوان ، اِس بل کو حتمی شکل دینے کے بعد اس بل کو باقاعدہ منظوری کے لئے امریکی صدر کو دستخط کے لئے پیش کیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے