1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کیلس ایکشن سے باہر، کپتان سمتھ پریشان

21 نومبر 2009

جنوبی افریقہ کو انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے حوالے سے ایک زبردست دھچکا لگا ہے۔ عالمی شہرت یافتہ آل راوٴنڈر ژاک کیلس پسلی میں فریکچر کے باعث اس سیریز میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

https://p.dw.com/p/KcXq
کپتان گریم سمتھتصویر: AP

حالیہ چیمپیئنز ٹرافی میں ژاک کیلس سائیڈ سٹرین کے باعث پوری طرح فٹ نہیں تھے تاہم اب یہ توقع کی جا رہی تھی کہ وہ پوری طرح سے فٹ ہوگئے ہیں اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بیٹنگ کے علاوہ اپنی بولنگ کے ہُنر بھی دکھائیں گے۔

کیلس کی غیرموجودگی کا مطلب جنوبی افریقہ کے لئے ٹیم میں ایک بولر اور ایک بیٹسمین کم ہونے کے مترادف ہے۔ جنوبی افریقی سلیکٹرز کے لئے اب ٹیم میں توازن پیدا کرنا مشکل کام بن گیا ہے۔

Cricket - England gegen Indien
ایک روزہ سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو کھیلا جائے گاتصویر: AP

سلیکٹرز کی نظریں لوٹُس بوسمن کی جانب بھی مرکوز ہیں۔ بوسمن نے انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ سینچوریئن پارک میں اس سیریز کے ایک میچ میں بوسمن نے محض 45 گیندوں پر 94 رنز بنائے تھے۔

کیلس ایک روزہ اور پانچ روزہ مقابلوں میں دس دس ہزار سے زائد رنز اور ڈھائی سو سے زائد وکٹیں لینے والے واحد ممتاز آل راونڈر ہیں۔

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مبنی ون ڈے سیریزکا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ یہ میچ وانڈررز پر کھیلا جانا تھا تاہم مسلسل بارش کی وجہ سے ایک بھی بال نہیں کھیلی جا سکی۔ سیریز کا دوسرا میچ اتوار کے روز سینچوریئن میں کھیلا جائے گا۔

رپورٹ : گوہر نزیر گیلانی

ادارت : شادی خان سیف