1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کینیا میں اولمپک میڈلسٹ کی تدفین کا عدالتی حکم

11 جون 2011

کینیا کی ایک عدالت نے بیجنگ اولمپکس میں میراتھون دوڑ میں طلائی تمغہ جیتنے والے ملکی اتھلیٹ سیمی وانجیرو کی لاش کی تدفین کی اجازت دے دی ہے۔

https://p.dw.com/p/11YdC
سیمی وانجیرو لندن میراتھون میں حصہ لیتے ہوئےتصویر: AP

وانجیرو کو آج ہفتہ کی شام نیروبی سے شمال کی طرف واقع ان کے آبائی شہر ’نیاہورورو‘ میں سپرد خاک کیا جا رہا ہے۔ اس 24 سالہ ایتھلیٹ کی موت مئی کے وسط میں بڑے مشکوک حالات میں ہوئی تھی۔ سیمی وانجیرو اپنے گھر کی بالکونی کے نیچے مردہ پائے گئے تھے اور تب سے اب تک کینیا کے ذرائع ابلاغ میں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اولمپک مقابلوں میں اپنے ملک کے لیے تمغہ جیتنے والے اس باصلاحیت ایتھلیٹ کو غالباﹰ قتل کیا گیا تھا۔

Kenia Samuel Kamau Wansiru Olympia Gold Sieg China 2008
تصویر: AP

سیمی کی والدہ Hanna Wanjiru نے اعلان کیا کہ وہ عدالتی حکم کے باوجود اپنے بیٹے کی تدفین کو رکوانے کی آخری وقت تک کوشش کریں گے۔ ان کا الزام ہے کہ اگر ان کے بیٹے کی موت کی ’کوئی مناسب تحقیقات ہی نہیں کی گئیں، تو پھر اس کی تدفین کس طرح عمل میں آسکتی ہے‘۔

سیمی وانجیرو کی والدہ یہ دعویٰ کرتی ہیں کہ ان کے بیٹے کی موت قتل کا ایک واقعہ ہے، جس میں مبینہ طور پر سیمی کی اہلیہ اور ایک نائٹ گارڈ ملوث ہیں۔ سیمی کی والدہ کا کہنا ہے، ’ان دونوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ سیمی کی موت بظاہر ایک حادثہ نظر آئے۔‘

Kenia Samuel Kamau Wansiru feiert nach Olympia Gold Sieg China 2008
وانجیرو 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد، فائل فوٹوتصویر: AP

سیمی وانجیرو کی موت 16 مئی کو صبح سویرے ہوئی تھی اور بظاہر اس سے پہلے 15 مئی کی رات سیمی کا اس کی بیوی Triza Njeri کے ساتھ شدید جھگڑا ہوا تھا۔ تریزہ اینجیری کا دعوی ٰ ہے کہ اس نے اپنے خاوند کو ایک دوسری خاتون کے ساتھ اکٹھے اپنے بیڈ روم میں دیکھا تھا، جس کے بعد اس نے اس کمرے کو تالا لگا دیا تھا۔

طبی ماہرین کے مطابق سیمی وانجیرو کی موت چھ میٹر اونچی بالکونی سے گرنے کے نتیجے میں ہوئی تھی۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ سیمی نے بالکونی سے چھلانگ خود لگائی تھی یا اسے دھکا دیا گیا تھا۔ تاہم اس بارے میں ابھی تک قانونی شواہد کا حتمی تعین نہ ہونے کے باوجود عدالت نے اب سیمی کی لاش کو دفنانے کی اجازت دے دی ہے۔

کینیا کے ذرائع ابلاغ میں ایسی رپورٹوں کی کوئی کمی نہیں کہ بیجنگ اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے والے ملکی ایتھلیٹ سیمی وانجیرو نے گزشتہ کچھ عرصے سے بہت زیادہ شراب نوشی شروع کر دی تھی اور اس کی ازدواجی زندگی بھی مسلسل لڑائی جھگڑوں کا شکار رہنے لگی تھی۔

رپورٹ: عصمت جبیں

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں