1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کینیا میں اپوزیشن کا دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ

4 جنوری 2008

کینیا کی اہم ترین اپوزیشن جماعت Orange Democratic Movement نے صدارتی انتخابات دوبارہ منعقد کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYFc
اپوزیشن رہنما Raila Odinga
اپوزیشن رہنما Raila Odingaتصویر: AP Photo

کینیا میں اپوزیشن رہنما Raila Odinga نے صدارتی انتخابات کے نتائج کو ایک مرتبہ پھر مسترد کرتے ہوئے ملک میں میں نئے انتخابات مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان آج دارلحکومت نیروبی میں کیا کہ جہاں آج اپوزیشن کی ایک ریلی کو حکومت نے روک دیاتھا۔ صبح سے ہی اس ریلی کو روکنے کے لئے دارلحکومت نیروبی میں بھاری تعداد میں پولیس اہلکاروں کو شہر کے مرکز میں تعینات کر دیا گیا تھا ۔اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپوزیشن رہنما نے اپنی احتجاجی مہم کو روکنے کا بھی اعلان کیا اس سے پہلے کل جمعرات کو اپوزیشن رہنما Raila Odinga نے اسی قسم کی ایک ریلی کی کال دی تھی کہ جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔

ساتھ ہی Odinga نے صدر Kibaki کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔صدر Kibaki نے اپوزیشن رہنما کو کینیا میں جاری تنازعے کے حل لئے بات چیت کرنے کی دعوت دی تھی۔دریں اثناءامن کا نوبل انعام حاصل کرنے Desmond Tutu نے مسئلے کے حل کی فوری تلاش کے سلسلے میں ، کینیا کے صدر Mwai Kibaki اور اپوزیشن رہنما Raila Odinga سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

کینیا میں گزشتہ ہفتے شروع ہونے والے فسادات میں اب تک 300 سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں ہجرت کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔ فسادات اس وقت شروع ہوئے کہ جب اپوزیشن نے صدر پرصدارتی انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔