1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

گروپ آٹھ ممالک کے وزراءکا اجلاس

27 مارچ 2007

برلن میں صنعتی طور پر ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم گروپ آٹھ کے ترقیاتی امور کے وزراءکا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میںاس بار چین، برازیل اور میکسیکو کے علاوہ بھارتی وفد نے بھی شرکت کی۔

https://p.dw.com/p/DYH6
تصویر: AP

برلن میں دنیا کے آٹھ طاقت ور ترین ممالک پہلی مرتبہ اکھٹے ہوئے ہیں۔ اس اجلاس میں برازیل ، چین، میکسیکو بھارت اور جنوبی افریقہ کے نمائندے ترقیاتی سیاست اور مشترکہ ذمہ داری جیسے موضوعات پر بحث کی۔ گروپ آٹھ کے صدر ملک جرمنی کے ایجنڈے میں اس وقت ترقیاتی پالیسی کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔گزشتہ روز سے شروع ہونے والی اس جی 8 کانفرنس کا مرکزی موضوع غربت کے خلاف جنگ اور پائیدار ترقی کی کوششیں کرنا ہے۔