1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

گلگت بلتستان انتخابات میں پیپلز پارٹی کی برتری، غیرسرکاری نتائج

12 نومبر 2009

پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان میں نئے پارلیمان کے لئے ووٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔ غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے اور اس کے گیارہ اُمیدوار کامیاب ہو چکے ہیں۔

https://p.dw.com/p/KUg7

نیا آئینی درجہ ملنے کے بعدگلگت بلتستان میں پہ پہلے انتخابات تھے۔ 24 میں سے 23 نشستوں کے لیے ڈھائی سو سے زیادہ امیدوارں نے حصہ لیا۔

گلگت بلتستان کی پہلی قانون سازاسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ ختم ہوگئی ہے۔ ان انتخابات میں قانون ساز اسمبلی کی 24 نشستوں میں سے 6 خواتین جبکہ 3 ٹیکنوکریٹس کیلئے مختص ہیں۔ انتخابات میں دس سیاسی جماعتوں کے99 امیدوارایک دوسرے کے مد مقابل تھے جبکہ آزاد امیدواروں کی تعداد 165 تھی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے ایک امیدوار کے انتقال کے بعد ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی کر دی گئی۔

گلگت بلتستان کی آبادی تقریباً 11 لاکھ ہے۔ رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعدادسات لاکھ کے کچھ زیادہ ہے، جن میں مرد ووٹرزتین لاکھ 84 ہزار909 اورخواتین ووٹرزکی تعداد 3لاکھ 32ہزار377 ہے۔ سیاسی جماعتوں میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ نواز، مسلم لیگ قائداعظم، متحدہ قومی موومنٹ اورعوامی نیشنل پارٹی نمایاں ہیں۔

گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کے لئے پیپلز پارٹی کے 23، متحدہ قومی موومنٹ کے 18 مسلم لیگ ن کے پندرہ ،مسلم لیگ ق کی جانب سے14 امیدوار میدان میں تھے۔ اے این پی جے یوآئی فضل الرحمن ، تحریک انصاف ، جماعت اسلامی کے علاوہ قوم پرستوں کے اتحاد گلگت بلتستان ڈیموکریٹک الائنس کے بھی امیدواروں نے بھی انتخابات میں حصہ لیا۔

پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک جاری رہی ۔1ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔