1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

گوگل وائس نےٹیلی فون صنعت میں تہلکہ مچایا دیا

8 اکتوبر 2010

گوگل اتنی جلدی جلدی نئی سروسز متعارف کراتا رہتا یے کہ ان میں جو سب سے خاص ہوتی ہیں ان کو نظر انداز کرنا مشکل نہیں ہوتا۔

https://p.dw.com/p/PZio
تصویر: AP

گوگل کے تازہ ترین فیچر نے اس وقت ٹیلی فون صنعت میں تہلکہ مچایا دیا ہے۔گوگل کی ایک اور نئی سروس گوگل وائس جو کہ موبائل فون اور اسمارٹ فون کی طرح استعمال ہوسکتی ہے اور جس کو جی-میل سے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے،کافی مقبولیت حاصل کر رہی ہے،کیونکہ دوسرے کال کی سہولت دینے والے اداروں کے پاس یا تو یہ ہے نہیں یا پھر اس سروس پر اخراجات آتے ہیں۔ گوگل کی نت نئی سروس میں محض ایک کمی ہے، مگر وہ بھی وقتی طور پر۔ ابھی فی الحال یہ صرف امریکہ میں موجود ہے۔

البتہ سوال یہ نہیں ہے کہ گوگل سروس کا صارف بننا چاہئے یا نہیں مگر اس میں موجود نئے فیچر صارف کو موجودہ فون سیٹ اپ کے بارے میں سوچنے پر مجبور ضرور کر دیتے ہیں۔

Mobiltelefone Symbolbild cell phone Handy
گوگل وائس موبائل فون اور اسمارٹ فون کی طرح استعمال ہوسکتی ہےتصویر: picture-alliance / maxppp

اس میں شامل فیچر میں سب سے پہلے ہے Aggregate Phone Numbers جس کے ذریعے اگر صارف کی گوگل وائس پر کوئی بھی کال آئے گی تو وہ صارف کے دوسرے ٹیلیفون پر بھی آئے گی اور اس طرح یہ صارف کے لئے ایک رئیل ٹائم کال فورورڈنگ سسٹم کی طرح کام کرے گا۔

گوگل وائس کے ساتھ صارف کو ایک اور آسانی مہیا ہے وہ یہ کہ صارف اپنے دوستوں اور گھر والوں کے لئے الگ سلام و آداب یا خوبصورت پیغامات لگا سکتے ہیں اور آفس کے لوگوں کے لئے ان کے حساب سے خیر مقدمی پیغامات ڈال سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ گوگل وائس کے ذریعے صارف کی تمام وائس میل تحریری شکل میں بھی موجود ہوتی ہیں تاکہ اگروہ کسی میٹنگ میں ہوں تو جو بھی مسڈ کال ہو وہ وائس میل کے ساتھ ساتھ تحریری شکل میں بھی انہیں ملے۔ گوگل وائس کی جی- میل کے ساتھ انضمام کی وجہ سے صارفین اپنے وائس پیغامات کو میل کے ذریع بھی بھیج سکتے ہیں۔

گوگل وائس کے ذریعے کال کو اسکرین کرنا بھی نہیات آسان ہے کیونکہ اس کے تحت صارفین یہ دیکھ سکتے ہیں کہ کن کالرز کا فون لینا ہے اور کن کو وائس میل پر بھیجنا ہے۔اس کے علاوہ ناپسندیدہ کالوں کو بلاک کرنا بھی بہت آسان ہے،جی-میل میں ان تمام نا پسندیدہ کالوں کی فہرست کو متخب کرکے جی-میل میں بتائے گئے طریقہ کار کے ذریعے ان کو بلاک بھی کیا جساکتا ہے۔

گوگل وائس کے نمبر کے حصول کے بعد اس کو کئی طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے،جیسا کہ جی-میل اور iGoogle۔

Skype Internettelefonie
گوگل وائس کا Skype کے ساتھ سخت مقابلہ ہے

اس طریقہ کار کی وجہ سے گوگل وائس کا Skype کے ساتھ سخت مقابلہ ہے مگر ابھی Skype کو بہت سے فیچر کی وجہ سے فوقیت حاصل ہے جسا کہ Skype سے ویڈو کانفرنس ممکن ہے مگر گوگل وائس نے ابھی یہ سہولت متعارف نہیں کرا ئی ہے۔مگر گوگل وائس اسمارٹ فون سے استعمال کی جاسکتی ہے اور صارف کا ہر وقت کمپوٹر پر موجود رہنا ضروری نہیں ہے۔

بلیک بیری،نوکیا اور Android استعمال کرنے والے صارف m.google.com/search جاکر اپنے فون میں یہ فیچر شامل کرسکتے ہیں اور iPhone صارفین کو گوگل ویئس iTunes کے ذریعے شامل کرنی پڑے گی۔

گوکل وائس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ ہر وقت صارف کے پاس موجود ہوتا ہے وہ جہاں بھی ہو۔

رپورٹ: سمن جعفری

ادارت: کشور مصطفیٰ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں