1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہالینڈ کو ہرا کر‘ روس بھی یورو کپ کے سیمی فائنل میں

22 جون 2008

روس کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ مقررہ نوے منت میں کھیل ایک ایک گول سے برابر رہا جبکہ ایکسٹرا ٹائم میں روس نے دو گول کر کے ہالینڈ کو چاروں شانے چت کر دیا۔ جرمنی اور ترکی پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔

https://p.dw.com/p/EO6z
Roman Pavlyuchenko میچ کے اختتام پر خوشی مناتےتصویر: AP
EURO 2008 Niederlande Russland Basel
روسی تیم دوسرا گول کرنے کے بعدتصویر: AP

ہفتے کی شب باصل میں یورو فٹ بال چمپیئین شپ کے مقابلوں کے تیسرے کواٹر فائنل میں روس نے ٹورنامنٹ کی بہترین تصور کی جانے والی ہالینڈ کی ٹیم کو تین ایک سے شکست دے دی ہے ۔ یہ مقابلہ بھی ڈرامائی اور دلچسپ رہا، مقررہ نوے منٹ میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا اور یوں حتمی فیصلے کے لئے پندرہ پندرہ منٹ کے دو ہالف کھیلے گئے۔ جس میں روس نے مزید دوگول کر دئے۔ اور یوں روس نے سابق سویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد پہلی مرتبہ یورو فٹ بال چمپیئین شپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

کھیل کے مقررہ نوے منٹ میں روس کی طرف سے نے 56ویں منٹ میں گول کیا جس کے جواب میں چھیاسیویں منٹ میں ہالینڈ نے گول برابر کر دیا۔

کھیل کے ایک سو بارہویں منٹ میں روسی کھلاڑی نے ایک اور گول کر کے روس کو ایک گول کی برتری دلوا دی جبکہ ایک سو سہولویں منٹ میں روسی کھلاڑی کا تیسرا گول ہالینڈ کے لئے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا۔

EURO 2008 Schweden Russland Fans Innsbruck
سابق سویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد روس پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچا ہےتصویر: AP

مجموعی طور پر روس کی ٹیم کھیل پر چھائی رہی اور ہالینڈ کے کھلاڑی کوئی خاص کھیل پیش نہ کر سکے۔ ہالینڈ کے فارورڈ کھلاڑی شنائیڈر روسی گول پر بار بار حملے کرتے رہے لیکن بد قسمتی نے ان کا ساتھ نہ چھوڑا۔

روس اب چوتھے کواٹر فائنل میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کے ساتھ چھبیس جون کو سیمی فائنل کھیلے گی۔ آج یورو فٹ بال چمپیئین شپ کا چوتھا کواٹر فائنل سپین اور عالمی چمپیئین اٹلی کے مابین کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل ترکی اور جرمنی نے اپنے اپنے کواٹر فائنل مقابلوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے اور یہ دونوں ٹیمیں بدھ کے دن سیمی فائنل میں مد مقابل ہوں گی۔