1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہاکی ورلڈ کپ : منگل 12 ستمبر کے میچ

12 ستمبر 2006

جرمن شہر Mönchengladbach میں جاری ورلڈ ہاکی کپ کے دوران آج آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو ایک کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے دی۔ آج کے ایک اور میچ میں جاپان نے ارجنٹائن کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔

https://p.dw.com/p/DYNe
Mönchengladbach کا ہاکی ورلڈ کپ اسٹیڈیم
Mönchengladbach کا ہاکی ورلڈ کپ اسٹیڈیمتصویر: picture-alliance/ dpa

اِس طرح آسٹریلیا ( اب تک 9 پوائنٹس ) پہلے ملک کے طور پر اِس ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ گروپ A میں سے کونسا دوسرا ملک سیمی فائنل میں پہنچے گا، اِس کا فیصلہ کل بدھ کو پاکستان ( 5 پوائنٹس ) اور اسپین ( اب تک 8 پوائنٹس ) کے میچوں کے نتیجے میں سامنے آئے گا۔ پاکستان بدھ کے روز آسٹریلیا کے خلاف اور اسپین جاپان کے خلاف کھیلے گا۔

گروپ B میں جنوبی افریقہ کو آج صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر جرمنی ایک بار پھر 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست آ گیا ہے۔ اِس گروپ میں دوسری پوزیشن جنوبی کوریا کی ہے، اُس کے بھی 10 ہی پوائنٹس ہیں۔

منگل 12 ستمبر کا آخری میچ بھارت ( اب تک 1 پوائنٹ ) اور ہالینڈ ( اب تک 7 پوائنٹس ) کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔