1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہلیری کی حمایت میں امریکی خواتین پینٹ سوٹ میں ملبوس

صائمہ حیدر
8 نومبر 2016

آج امریکا بھر میں خواتین نے  صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی حمایت میں سفید پینٹ سوٹ پہن رکھے ہیں۔ اِس لباس کی ریکارڈ فروخت کے باعث یہ اب آن لائن بھی دستیاب نہیں ہیں۔

https://p.dw.com/p/2SMNJ
Abby Wambach auf einer der Veranstaltungen Women For Hillary Events
تصویر: Getty Images/S. Eisen

پینٹ سوٹ پہننے والی زیادہ تر امریکی خواتین سوشل میڈیا سائٹ فیس بُک کے ایک گروپ’’پینٹ سوٹ نیشن‘‘ سے متاثر ہیں۔ دو ملین سے زائد افراد  اِس گروپ میں شامل ہیں۔ متعدد خواتین نے سفید رنگ کے سوٹ پہن رکھے ہیں۔

ایسا اُن افراد کی یاد میں کیا گیا ہے، جنہوں نے امریکا میں سن انیس سو نوے کی دہائی میں خواتین کے حقِ رائے شماری کے لیے جد و جہد کی تھی۔ اس وقت خواتین کے حقوق کے لیے کوشاں افراد سفید رنگ کے سوٹ زیب تن کیا کرتے تھے۔ امریکی ریاست ورجینیا کی ایک خاتون ہیتھر او برنے کیلے کا کہنا ہے کہ انہوں نے سفید ڈریس سوٹ فیس بک گروپ سے متاثر ہو کر پہنا ہے اور یہ اس لیے بھی ہے تاکہ وہ خواتین کو سفید سوٹ میں اپنا ووٹ کا حق استعمال کرنے پر مائل کریں۔

نیو یارک کی رہائشی خاتون ڈینس شل نے خرید و فروخت کی آن لائن ویب سائٹ ایمزون پر پینٹ سوٹ خریدنا چاہا لیکن انہیں پتا چلا کہ تمام سوٹ ’سولڈ آوٹ‘ تھے۔ اب شل نے کلنٹن کی حمایت میں سیاہ اور سفید سوٹ پہنا ہے لیکن اُن کے نزدیک یہ خواتین کی ترقی کی علامت بھی ہے۔

اس سے قبل موجودہ خاتون اول مشیل اوباما سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن کے حق میں سامنے آئی تھیں۔ رواں برس نومبر کے آخری ہفتے میں ہلیری کی حمایت میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مشیل نے کہا تھا کہ ہلیری کلنٹن کی حمایت کی ایک بہت ٹھوس وجہ یہ ہے کہ وہ سابق امریکی صدر کلنٹن اور موجودہ صدر باراک اوباما سے زیادہ تجربہ کار ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ ایک عورت ہیں۔

صدارتی انتخابات اورجنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے امریکی نوجوان