1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہندو اساطیر میں دودھ صرف پینے کی چیز نہیں

عاطف بلوچ27 اکتوبر 2015

دودھ کی پیداوار کے حوالے سے بھارت سب سے بڑا ملک ہی نہیں بلکہ اس جنوب ایشیائی ملک میں دودھ سب سے زیادہ استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ ہندو اساطیر میں بھی دودھ سے جڑی کئی کہانیاں اس کے ’شدھ‘ ہونے کی ضمانت دیتی ہیں۔

https://p.dw.com/p/1GuvW
Gedenkveranstaltungen Tsunami 2004 Indien
ہندو مختلف مذہبی رسومات میں دودھ کا استعمال کرتے ہیںتصویر: AP

ناشتے میں دودھ کا ایک گلاس لینا ایک معمول کی بات ہے لیکن بھارت میں اس ایک گلاس کے علاوہ بھی روزمرہ کی زندگی میں دودھ کا استعمال کہیں زیادہ بڑھ کر ہے۔ بھارت میں دودھ کی اہمیت متوازن غذا سے بڑھ کر ہے۔

2014ء کے اواخر تک بھارت میں سالانہ بنیادوں پر 140 ملین میٹرک ٹن دودھ پیدا کیا جاتا تھا، جو امریکا میں پیدا ہونے والی دودھ سے نصف فیصد زیادہ ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ امریکا دودھ پیدا کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔

ہندو اساطیر میں دودھ کی اہمیت اور بھی زیادہ ہے۔ سمندر منتھن سے جہاں امرت نکلا تھا، وہیں کامدہینو بھی، جو گائے کی دیوی کہلائی۔ یوں ہندو دیومالائی کہانیوں میں گائے کی اہمیت بھی بہت زیادہ ہو گئی اور بعدازاں اس کی پوجا بھی کی جانے لگی۔

بھارت کی 1.3 بلین آبادی میں ہندوؤں کا تناسب اکاسی فیصد بنتا ہے، جو گائے کو انتہائی مقدس تصور کرتی ہے۔

بھارت میں دودھ کو ایسی مصنوعات بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، جن کی مذہبی اہمیت ہوتی ہے۔ کئی مندروں میں بھگوانوں کو دودھ سے نہلایا بھی جاتا ہے۔ بچے کی پیدائش سے لے کر مردے کو جلانے تک دودھ کا استعمال ہندو مذہب میں انتہائی اہم خیال کیا جاتا ہے۔ چونکہ دیگر کئی مصنوعات کی تیاری میں دودھ ایک لازمی جزو ہے، اس لیے ہندو اساطیر میں اسے ’شدھ‘ قرار دیا گیا۔

بھارت میں ترقی نے ڈیری کی صنعت کو بھی ترقی بخشی ہے۔ جہاں ہندو عمومی طور پر گائے کو ذبح کرنا ایک گناہ تصور کرتے ہیں، وہیں بھارت دنیا میں گائے کے گوشت کی ایکپسورٹ کا ایک بڑا ملک ہے۔ بھارت میں جہاں ڈیری پراڈکٹس کی تیاری میں ریاستی سطح پر معاونت بھی کی جاتی ہے، وہیں چھوٹے چھوٹے گاؤں دیہات میں بھی لوگ اس کاروبار سے جڑے ہوئے ہیں۔

Indien Landwirtschaft Milch Rinder Vieh Viehhaltung
بھارت کی 1.3 بلین آبادی میں ہندوؤں کا تناسب اکاسی فیصد بنتا ہے، جو گائے کو انتہائی مقدس تصور کرتی ہےتصویر: DW/S. Waheed

بھارتی ریاست آسام کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں چوبیس سالہ سمرتی منڈل آج بھی صبح سویرے اٹھ کر اپنی تین گائیں کا دودھ دھوتی ہے اور اسے فروخت کر کے یومیہ ساڑھے تین ڈالر کماتی ہے۔ اسی طرح بھارت کے دیگر متعدد علاقوں میں بھی لوگ چھوٹی سطح پر اس طرح کے کاروبار سے منسلک ہیں۔

67 سالہ پرونتی دیوی بھی متعدد گائیں کی مالک ہے، وہ ان کا دودھ اپنے گاؤں میں واقع ایک چائے کے کھوکھے کو فروخت کرتی ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید