1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہوبارٹ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے 519 رنز پر اننگز ڈکلئیرکردی

15 جنوری 2010

آسٹریلیا نے پاکستان کےخلاف ہوبارٹ ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگز، دوسرے روز چائے کے وقفے پر پانچ سو انیس رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی ہے۔ پاکستان کی جانب سے سلمان بٹ اور عمران فرحت نے پہلی اننگز کا آغاز کردیا ہے۔

https://p.dw.com/p/LWES
آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے پہلی اننگز میں ڈپل سنچری اسکور کیتصویر: AP

آسٹریلوی ٹیم کی بلے بازی میں خاص بات کپتان رکی پونٹنگ کی ڈبل سنچری اور مائیکل کلارک کی ایک سو چھیاسٹھ رنز کی اننگ تھی۔ آسٹریلوی قائد کے کیریئر کی یہ پانچوی ڈبل سینچری ہے۔ انہوں نے دو سو نو رنز بنائے تاہم جب ان کا اسکور صفر تھا تو محمد آصف کی باؤلنگ پر عامر نے ان کا کیچ ڈراپ کردیا تھا۔ پونٹنگ اور مائیکل کلارک کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے تین سو باون رنز کی شراکت ہوئی۔

پہلی اننگز میں پاکستانی گیند باز متاثر کن کارکردگی نہ دکھاسکے، لیگ اسپنر دانش کنیریا ایک سو نواسی رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کرکے سرفہرست رہے۔ تیز گیند باز محمد آصف اور محمد عامر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عمر گل کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

آسٹریلوی اننگ کے اسکور کو پانچ سو تک لے جانے میں پونٹنگ اور کلارک کے درمیان چوتھی وکٹ میں تین سو باون رنز کی شراکت داری نے اہم کردار ادا کیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستانی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کامران اکمل، محمد سمیع، فیصل اقبال اور مصباح الحق کی جگہ سرفراز احمد، خرم منظور، محمد عامر اور شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹ : شادی خان سیف

ادارت : عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں