1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہیٹی میں صدارتی انتخابات، نتائج پر عوامی احتجاج

8 دسمبر 2010

ہیٹی میں صدارتی انتخابات کے نتائج سامنے آنےکےبعد دارالحکومت میں احتجاج اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ حکام کے مطابق ان نتائج کے بعد الیکشن اب دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/QTSE
تصویر: picture-alliance/dpa

انتخابات کا دوسرا اور فیصلہ کن مرحلہ 28 جنوری کو منعقد ہوگا، جس میں سابق خاتون اول Mirlande Manigat اور حکومتی ٹیکنوکریٹJude Celestin آمنے سامنے ہوں گے۔ اس اعلان کے بعد سے دارالحکومت پورٹ و پرانس میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

Präsidenten- und Parlamentswahlen in Haiti
حکومتی حمایت یافتہ جوڈ سیلیسٹنتصویر: picture-alliance/dpa

دوسری جانب ہیٹی میں موجود امریکی سفارت خانے نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں نتائج پر سوالات اٹھائے گئے ہیں اور خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ ہیٹی کے عوام کی خواہشات کے مطابق نہیں ہیں۔

Dossierbild 1 Unruhen in Haiti
انتخابات کےنتائج کا اعلان ہوتے ہی دارحکومت میں مظاہرین نے مختلف جگہوں پرآگ لگا دیتصویر: AP

اس اعلان کے بعد سےمختلف جماعتوں کے حامیوں کی طرف سے احتجاج کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ ایک عینی شاہد کے مطابق انتخابی نتائج میں تیسرے نمبر پر آنے والےامید وار اور معرف موسیقار Michel Martelly کے حامیوں نے Petionville میں راستے میں کھڑی رکاوٹوں اور ایوان صدارت کے قریب زلزلے سے متاثرہ افراد کے پُر ہجوم کیمپ کو آگ لگا دی۔ مظاہرین نے اس موقع پر Martelly کےحق میں اور رخصت ہونے والے صدر Rene Preval کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس سے پہلے الیکشن کے دوسرے مرحلے میں حکومت کے حمایت یافتہ امیدوار Celestin کے بجائے Martelly کے پہنچنے کی رپورٹس تھیں۔ حالات کشیدہ ہونے کے بعد دارالحکومت میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

ہیٹی کی عبوری انتخابی کونسل کی جانب سے صدارت اور ایونِ بالا کے لئے ابتدائی طور پر سرکاری نتائج، انتخابات کے نو دن بعد سامنے آئے ہیں۔ اس دوران ملک کو عوامی احتجاج، انتخابات مین دھاندلی کے الزامات اور تشدد کے واقعات نے گھیرے رکھا۔

رپورٹ: عنبرین فاطمہ

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید