1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہیکرز کے لئے گوگل کی طرف سے انعامات

6 نومبر 2010

گوگل کی طرف سے ہیکرز کو سزا دینے کی بجائے انہیں انعامات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/Q0ax
تصویر: AP

معروف سرچ انجن گوگل کی جانب سے ایسے ہیکرز کے لئے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے جو اس کی ویب سائٹس اور آن لائن سروسز میں موجود خامیوں کا پتہ لگائیں گے۔

گوگل کی طرف سے دو نومبر کو کیے جانے والے اعلان کے مطابق ایسی خامیوں کا پتہ لگانے والے افراد کو 500 ڈالر سے لے کر تین ہزار 3,133 ڈالرز تک کا انعام دیا جائے گا۔

Logo des Google Browsers Chrome
گوگل کی طرف سے اپنے براؤزر کروم کی خامیاں جاننے کے لئے بھی ایسے ہی انعامات کا اعلان کیا گیا تھاتصویر: picture-alliance/ dpa

گوگل سکیورٹی ٹیم کے ارکان کی جانب سے اس گروپ کے بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ان کی یہ پیشکش نئے کمپیوٹر ماہرین تلاش کرنے کے علاوہ ایسے مسائل کی نشاندہی کا بھی مؤجب بنے گی جن کی مدد سے گوگل کے صارفین اور ان کی آن لائن سکیورٹی کو زیادہ محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

گوگل کے مطابق یہ نیا پروگرام اس سے قبل گوگل ہی کے اوپن سورس براؤزر کروم کی خامیوں کی نشاندہی کے لیے انعامات دیے جانے کے پروگرام کی کامیابی کے بعد شروع کیا گیا ہے۔ رواں برس کے آغاز میں شروع کیے جانے والے اس پروگرام میں کروم براؤزر کو چلانے والے کوڈ 'کرومیم' میں موجود اہم خامیاں تلاش کرنے کا کہا گیا تھا۔

اعلان کے مطابق موجودہ انعامی پروگرام میں ہیکرز کو گوگل ویب پراپرٹیز کی خامیاں تلاش کرنے کی ترغیب دی گئی ہے، یعنی گوگل ڈاٹ کام میں موجود ایسے بگز یعنی خامیوں کاکھوج لگانا جن کی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین کے ذاتی ڈیٹا کی سالمیت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

گوگل کی مطابق انعامی رقم کا فیصلہ خصوصی طور پر اس مقصد کے لئے قائم کردہ ایک پینل کرے گا۔ مزید یہ کہ یہ انعامات پہلے آئیے پہلے پائیےکی بنیاد پر دیے جائیں گے۔

رپورٹ : افسر اعوان

ادارت : کشور مصطفیٰ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں