1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یقین دہانی کے باوجود مبینہ امریکی حملہ، اسلام آباد کا ردعمل

18 ستمبر 2008

امریکی یقین دھانیوں کے باوجود مبینہ امریکی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ہنگامی بریفنگ میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں اس حملے کے بارے میں کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔

https://p.dw.com/p/FKzz
تصویر: picture-alliance/ dpa

امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن نے پاکستانی وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقاتوں کے بعد پاکستانی حدود کے احترام کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم انہیں پاکستان سے روانہ ہوئے چند گھنٹے ہی گزرے تھے کہ جنوبی وزیرستان میں انگور اڈا کے علاقے باغڑچینا میں مقامی باشندے کے گھر پر مبینہ طور پرمیزائل حملہ کیا گیا۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےایک خصوصی پریس بریفنگ میں کہا کہ میزائل حملوں سے ایسا لگتا ہے جیسے امریکی فوج اور خفیہ اداروں میں مکمل رابطہ نہیں۔

مشیر داخلہ رحمان ملک نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حدود میں کارروائیوں کے حوالے سےامریکہ کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا۔ پاکستان کی خود مختاری کی حفاظت کے لئے سفارتی کوششوں سمیت ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔