1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یمن ایئر لائن کا طیارہ تباہ

30 جون 2009

یمن ایئر لائن کا طیارہ بحر ہند میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ جہاز پر 153افراد سوار تھے۔ کسی شخص کے زندگہ بچ جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

https://p.dw.com/p/Idtv
یکم جون کو ائیر فرانس کی ایک پرواز کو پیش آنے والےحادثہ میں بھی بڑی تعداد میں فرانسیسی شہری ہلاک ہوئے تھےتصویر: AP

یمنی ایئر لائنر کی ایئر بس 310 یمن کے دارالحکومت صناء سے روانہ ہوئی تھی کہ Comoros archipelago کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔

یمنی ایوی ایشن حکام کے مطابق کئی افراد کی لاشیں تلاش کر لی گئی ہیں تاہم زندہ بچ جانے والے کسی فرد کے بارے میں فی الوقت کوئی اطلاع نہیں ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ زیادہ تر مسافروں کا تعلق فرانس سے تھا۔ ہوائی کمپنی کے ذرائع کے مطابق جہاز میں چھیاسٹھ فرانسیسی شہری سوار تھے۔ رواں ماہ ہونے والا یہ دوسرا فضائی حادثہ ہے جس میں فرانسیسی شہری نشانہ بنے۔

یکم جون کو برازیل سے پیرس آنے والے ایئر فرانس کی پرواز بحر اوقیانوس میں گر کر تباہ ہو گئی تھی۔ رواں ماہ کے آغاز میں ہونے والے اُس حادثے میں 228 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں بڑی تعداد فرانسیسی شہریوں کی تھی۔

یمنی حکام کے مطابق فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم حکام کا خیال ہے کہ ایئر بس کو یہ حادثہ خراب موسم اور تیز ہواؤں کے باعث پیش آیا۔

خبر رساں ادارے

ادارت : عاطف توقیر