1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورو کپ: فرانس باہر ہوتے ہوتے رہ گیا

شامل شمس26 جون 2016

یورپی فٹ بال چیمپئن شپ میں آج اتوار کے روز میزبان ملک فرانس کا مقابلہ آئرلینڈ کی ٹیم سے ہوا۔ پہلے ہاف میں آئرلینڈ کی سبقت کے باوجود فرانسیسی کھلاڑی گریزمان نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

https://p.dw.com/p/1JDzq
تصویر: Reuters/M. Rossi

فرانس میں یورو کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ آج اتوار کے روز بھی جاری ہیں۔ آج کے پہلے میچ میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد فرانس نے جمہوریہ آئرلینڈ کو دو ایک سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

میچ کی ابتدا ہی میں آئرلینڈ کو اس وقت پینیلٹی کِک مل گئی جب پوگبا نے مخالف کھلاڑی کو باکس کے اندر گرا دیا۔ آئرلینڈ کے کھلاڑی نے باآسانی پنلٹی پر گول کر کے اپنی ٹیم کو اچھی پوزیشن دلوا دی جو کہ میچ کے پہلے ہاف تک جاری رہی۔

تاہم میچ کے دوسرے حصے میں فرانس کی ٹیم نے آئرلینڈ کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ اسی دوران ہسپانوی کلب اٹلیٹیکو میڈرڈ کے لیے کھیلنے والے کھلاڑی گریزمان نے ایک زبردست ’ہیڈر‘ کے ذریعے میچ برابر کر دیا۔ زیادہ وقت نہیں گزرا کہ گریزمان نے ایک مرتبہ پھر گول کر دیا۔ فرانس کی دو ایک کی یہ سبقت آخر تک برقرار رہی۔

جرمنی بھی ایکشن میں

عالمی چیمپئن جرمنی آج سلوواکیہ کے مدمقابل ہے۔ میچ ابھی جاری ہے اور جرمنی نے بواٹینگ کے گول کے ذریعے سلوواکیہ پر پہلے ایک گول اور پھر گومیز کے گول کے ذریعے دو گولوں کی برتری حاصل کر لی ہے۔

جرمنی نے گروپ میچوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ فٹ بال کے ماہرین کی رائے ہے کہ جرمنی اس برس کا یورو کپ جیت سکتا ہے۔ تاہم ابھی مزید مراحل باقی ہیں۔

آج اتوار ہی کے روز ہنگری اور بیلجئم بھی آمنے سامنے ہوں گے۔

UEFA EURO 2016 - Achtelfinale | Deutschland vs. Slowakei 1. Tor Boateng feiert
جرمنی کے لیے پہلا گول بواٹینگ نے کیاتصویر: Reuters/C. Recine

پرتگال، ویلز اور پولینڈ کوارٹر فائنل میں

گزشہ شب پرتگال نے ایک غیر متاثر کن میچ میں کروشیا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ میچ کا واحد گول اضافی وقت کے آخری منٹوں میں ہوا۔ کروشیا کی ٹیم اس کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی جو کہ اس نے گروپ راؤنڈ میں کی تھی۔

پولینڈ نے سوئٹزرلینڈ کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر پانچ کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ ویلز بھی شمالی آئرلینڈ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکا ہے۔

کل پیر کے روز اسپین، انگلینڈ اور اٹلی کی ٹیمیں بھی پری کوارٹر فائنل کے میچ کھیلیں گی۔ اس حوالے سے دفاعی چیمپئن اسپین اور اٹلی کا مقابلہ سخت ہونے کا امکان ہے۔ اسپین گروپ مقابلوں میں کروشیا سے دو ایک سے شکست کھا کر دوسرے نمبر پر رہا تھا۔

EURO 2016 Spanien vs Tschechien Andres Iniesta
پیر کے روز اسپین کی ٹیم اٹلی کے مقابل ہوگیتصویر: Getty Images/AFP/D. Ramos
اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید