1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ اختتام پذیر

2 اگست 2010

بیس ویں یورپی ایتھلیٹکس چیمپین شپ کا اختتام آج پہلی اگست کو ہسپانوی شہر بارسلونا ہو گیا۔ ان ایتھلیٹکس مقابلوں میں روس10 طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست رہا۔ جرمن ایتھلیٹس 4 طلائی تمغے جیتنے میں کامیاب رہے۔

https://p.dw.com/p/OZ8u
جرمن ایتھلیٹ: ماٹیاس ڈی سورڈوتصویر: picture-alliance/dpa

ہسپانوی شہر بارسلونا میں ایتھلیٹکس کے یورپی مقابلے اپنی منزل کو پہنچ گئے ہیں۔ اتوار کو روسی ایھلیٹس نے مزید چار طلائی تمے جیتے۔ اب تک ان کے کل تمغوں کی تعداد24 ہے۔ ان میں سونے کے دس تمغوں کے ساتھ ساتھ کانسی کے 8 اور چاندی کے 6 میڈلز بھی شامل ہیں۔

دوسری پوزیشن پرفرانسیسی ایتھلیٹس ہیں انہوں نے برطانوی ایتھلیٹس کو دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔ فران نے کل 81میڈلز جیتے۔ ان میں 8 تمغے سونے کے ہیں۔ تیسری پوزیشن پربرطانوی ایتھلیٹوں نے سونے کے چھ، چاندی کے سات اور کانسی کے چھ تمغے جیتے۔ چوتھے مقام پر جرمنی ہے۔ جرمن ایتھلیٹس نے کل 61میڈلز حاصل کیئے۔ سونے کے چاراور چاندی کے چھ میڈلز کے علاوہ کانسی کے بھی چھ تمغے جرمنی کے حصے میں آ ئے۔ جرمنی کی جانب سے تینوں گولڈ میڈلز خواتین نے اور ایک رائف نے جیتا۔ ترکی کی تین طلائی تمغوں کے ساتھ پانچویں پوزیشن رہی۔ بیلا روس اور ترکمانستان نے دو دو گولڈ میڈل جیت رکھے ہیں۔ نو دوسرے یورپی ممالک ایک ایک طلائی تمغہ جیت چکے ہیں۔

Linda Stahl
گولڈ میڈل جیتنے والی جرمن ایتھلیٹ لنڈاشٹاہالتصویر: AP

کل شریک ملکوں کی تعداد 45 سے زائد ہے۔ ان یورپی ملکوں میں کئی بڑے ملکوں کے خود مختار حصے بھی شریک ہیں۔ گو تمام ممالک کے ایتھلیٹ ایک یا ایک سے زیادہ تمغے جیتنے میں ناکام رہے ہیں۔ شریک ملکوں میں سے تیرہ کے پاس کم از کم ایک یا ایک سے زیادہ طلائی تمغہ ہے۔ 10 ملک ایسے ہیں، جو ایک بھی طلائی میڈل جیتنے میں ناکام رہے ہیں۔

ستائیس جولائی سے شروع ہونے والی یورپی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ ترتیب کے اعتبار سے 20 ویں ہے۔ روس کی جانب سے 105 ایتھلیٹس اور آفیشیلز کا دستہ شریک ہوا، جو سب سے بڑا تھا۔ دوسرا بڑا دستہ میزبان اسپین کا تھا، جس میں کل 88 اراکین شامل تھے۔ تیسرا بڑا دستہ جرمنی کا تھا۔ جرمن دستے میں کل 74 اراکین تھے۔

ایتھلیٹکس کے ٹریک اور فیلڈ کے تمام ڈسپلن اس چیمپیئن شپ میں شامل ہیں اور یورپی ملکوں کے خواتین و حضرات اپنے اپنے ملکوں کے لئے اعزاز جیتنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ یورپی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا نگران ادارہ یورپی ایتھلیکٹس ایسوسی ایشن ہے۔ اسپین میں پہلی بار ایسی گیمز کا انعقاد ہوا ہے۔

بارسلونا چیمپیئن شپ تک یہ مقابلے ہر چار سال بعد منعقد ہوتے تھے لیکن اب ان کا انعقاد ہر دوسال بعد ہوا کرے گا۔ سن 2012 کی یورپی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا میزبان شہر فن لینڈ کا دارالحکومت ہیلسنکی ہے۔ سن 2014 کی میزبانی کا اعزاز سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورچ کے پاس ہے۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: امجد علی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں