1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

 یورپی خاتون سفارتکار کے ساتھ سیلفیاں بنانا مہنگا پڑ گیا

بینش جاوید AFP
7 اگست 2017

ایرانی سیاست دانوں کو یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی خاتون سربراہ کے ساتھ سیلیفیاں بنانا مہنگا پڑ گیا۔ ملکی اخبارات  نے  ان سیاست دانوں پر اپنے آپ کو شرمندہ کروا دینے جیسے الزامات عائد کیے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2hpwz
Iran Vereidigung Hassan Rohani
تصویر: aftabnews

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیدریکا موگیرینی ان درجنون مہمانوں میں شامل تھیں، جو ایرانی صدر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران پہنچے تھے۔ لیکن ان غیر ملکی مہمانوں میں موگیرینی ایرانی سیات دانوں کو بہت زیادہ پسند آئیں۔

ایرانی سوشل میڈیا پر ایسے رکن پارلیمان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جو اس اطالوی سفارت کار کے ساتھ سیلفیاں بنانے کے لیے انتظار میں کھڑے رہے۔ ٹوئٹر کے ایک ایرانی صارف نے لکھا،’’  آپ نے اسی ملین افراد کو شرمندہ کر دیا۔‘‘

ایک اخبار نے لکھا،’’ وہ لوگ جنہیں اس قوم کا دفاع کرنا چاہیے ہمارے حقوق کی پامالی کرنے والوں کے ساتھ تصویریں بنوا رہے تھے۔‘‘