1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی یونین اور زرعی اصلاحات

Ishaq, Adnan20 مئی 2008

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران یورپی یونین کی زرعی پالیسیوں میں میں کافی تبدیلی آئی۔ لیکن زرعی بجٹ میں کمی نہ کئے جانے کی وجہ سے ، یونین کو تنقید کا سامنا ہے

https://p.dw.com/p/E3JU
تصویر: picture-alliance/ ZB



ماہریں کی رائے میں تیزی سے بڑھتی ہوئی اس یونین میں ، اس شعبے کے بجٹ میں مختص کی گئی رقوم میں نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز یورپی نمائندوں کے برسلز میں مذاکرات ہوئے اوراب فرانس کے شہر Strassburg میں یورپی پارلمنٹ کے ارکان نے اسی موضوع کو زیر بحث بنایا ۔


گزشتہ برس یورپی یونین کی سربراہی کانفرنس زراعت کے شعبے سےمتعلق کوئی اہم فیصلہ کرنے میں ناکام رہی تھی۔ لیکن ، مکئی کے ذخیروں میں کمی ، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے یورپی یونین کو اس مسئلے پر خاص توجہ دینے پر مجبور کر دیا ہے۔ شاید ہی وجہ ہے زرعی پالیسیوں کو ایک مرتبہ پھر مرکزی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ جس میں یورپی کسانوں کوسب سڈی کی رقوم میں کمی شامل ہے۔ یورپی یونین کی زرغی کمشنر Mariann Fisher Boel نے کہا کہ،

ً بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر 2013 تک کی مجوزہ اطلاحات کے سلسلے میں تین چیلنجز کا خاص طور پر خیال رکھنا ضروری ہے۔ پہلا یہ کہ رقوم کی براہ راست ادائیگی کے نظام کو کیسے شفاف اور موثر بنایا جائے ؟ دوسرا یہ کہ کیسے عالمگیریت کے اس دور میں 27 رکنی یونین کے اندر منڈیوں کے ضوابط سود مند طریقے سے طے کئے جائیں اور تیسرا یہ کہ موسمیاتی تبدیلیوں ، قابل تجدید توانائی کے استعمال اور آبی ذخاءر کی قلت جیسے نئے چیلنجوں کا کیسے سامنا کیا جائے؟ ً


اس طرح یورپی کمیشن قدم بہ قدم زرعی شعبے میں دی جانے والی سبسڈی کی رقوم میں کمی کرنا چاہتا ہے۔ مطلب یہ ہے کے زرعی سیکٹر کی بڑی کمپنیاں کہ جن کو ابتک 4 لاکھ یوروسالانہ سب سڈی کی رقم ادا کی جا رہی تھی ، انہیں سن 2012 تک صرف پچاس ہزرا یورو ہی مل سکیں گے۔ یورپی یونین کے زرعی سیکٹر کے وزراء سن 2003 میں پہلے ہی زرعی شعبے میں بنیادی اطلاحات کی منظوری دے چکے ہیں۔


فرانس میں ابھی سے زرعی شعبے میں دی جانے والی رقوم میں کٹوتی کے ہر مشورے کی زبردست مخالفت کی جا رہی ہے۔ فرانس یورپی یونین میں سب سے زیادہ سبسڈی کی رقوم حاصل کرتا ہے۔ یورپی یونین کی اگلی سربراہی کانفرنس نومبر میں ہو رہی ہے۔ اس وقت تک یونین کے تمام ممالک زرعی پالیسیوں کے حوالے سے متفق ہونا لازمی ہے ۔