1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی یونین :ایہود اولمرٹ اپنے بیان کی وضاحت کریں

13 دسمبر 2006

یورپی یونین نے اسرائیلی وزیرا عظم ایہود اولمرٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اس بیان کی مزید وضاحت کریں جس میں انہوں نے بظاہر یہ قبول کیا ہے کہ اسرائیل کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہیں۔فن لینڈ کے وزیر دفاع سیپو کاریانین Seppo Kaarianen نے کہا ہے کہ میرے خیال میں ایہود اولمرٹ کو زیادہ وضاحت کے ساتھ اپنے بیان کی تفصیلات دینی ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اس بات پر اپنی توجہ مرکوز رکھے گی کہ اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی وض

https://p.dw.com/p/DYI7
تصویر: AP

احت کے نتیجے میں کس قسم کا رد عمل سامنے آرہا ہے۔دوسری طرف ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد علی حسینی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایہود اولمرٹ کے اس اعتراف پر فوری ایکشن لے کہ جو مشرق وسطی میں سلامتی کی صورتحال کو خطرے میں ڈالنے کی واضح علامت ہے۔