1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی یونین کا نیا صدر ملک سلوو ینیہ

1 جنوری 2008

سلوو ینیہ اگلے چھ ماہ تک یورپ یونین کی صدارت کے فرائض انجام دے گا اور یکم جولائی سے یورپی یونین کا صدر ملک فرانس ہو گا۔

https://p.dw.com/p/DYFf
تصویر: picture-alliance/ dpa

سلوو ینیہ نے آج سے اگلے چھ ماہ تک یورپی یونین کی صدارت سنبھال لی ہے۔ سلوو ینیہ 2004 میں یورپی یونین کا حصہ بنا تھا۔ سابق یوگو سلاویہ کے ٹوٹنے کے بعد یہ ملک وجود میں آیا تھا اور شاید اسی وجہ سے Kosovo کے تنازعے۔کا حل سلوو ینیہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ اس سے پہلے یورپی یونین کی صدارت پرتگال کے پاس تھی۔ دوسری طرف مالٹا اور قبرص میں آج سے یورو ملک کی واحد کرنسی کے طور پر رائج ہو گیا ہے۔