1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپ بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری

27 جولائی 2007

یورپ بھر میں ریکارڈ گرمی کی لہر بدستور جاری ہے۔ یونان کے جنگلات میں بھڑکنے والی آگ قابو سے باہر ہو گئی ہے۔کم ازکم تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور متعدد عمارات تباہ ہو گئی ہیں۔ یونانی وزیر اعظم Konstantis Karamanlis نے کہا ہے کہ اُن کے ملک کو ایک خاص طور پر مشکل صورتِ حال کا سامنا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYGo
تصویر: AP

جنوبی اٹلی اور بلقان کے خطے کے بہت سے ممالک میں بھی کئی مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے۔ انگلینڈ کے سیلاب زدہ علاقوں میں پانی کی سطح میں معمولی کمی ہوئی ہے، وہاں ابھی بھی تقریباً ساڑھے تین لاکھ افراد پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے نظام سے کٹے ہوئے ہیں۔