1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یوسف رضا گیلانی اور باراک اوباما کے درمیان ملاقات

کشور مصطفیٰ30 جولائی 2008

پاکستانی وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار باراک اوباما کے ساتھ امریکہ میں ان کی ملاقات خوشگوار اور مثبت رہی ہے۔

https://p.dw.com/p/EmKG
پاکستانی وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانیتصویر: AP

یوسف رضا گیلانی کے دورہِ امریکہ کی اہم ترین کامیابی کیا تھی؟ واشنگٹن میں ہمارے نمائندے انور اقبال کا اس بارے میں کہنا ہے کہ امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کی جانب سے پاکستان کے لیے غیر فوجی مد میں پندرہ بلین ڈالرزکی امداد کی منظوری ایک اہم فیصلہ ہے۔ انور اقبال کے مطابق یوسف رضا گیلانی کی موجودگی میں اس امداد کے اعلان کا مقصد اشارتاً اظہار کرنا تھا امریکی کانگریس پاکستان میں جمہوری حکومت کی حمایت کرتی ہے۔

Pakistan Ghauri Atom Rakete Parade in Islamabad
امریکی کانگریس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فوجی امداد میں کمی کی جاسکتی ہےتصویر: AP


انور اقبال کی اطلاعات کے مطابق پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے نئے آلات و نئے اسلحے کی ضرورت کا اظہار کیا ہے جس کے بارے میں امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ اس کونئے آلات و اسلحہ فراہم کیا جائے گا۔

TV-Duell Hillary Rodham Clinton Barack Obama
باراک اوباما پاکستانی سرحد کے اندر طالبان اور القاعدہ کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے چکے ہیںتصویر: AP


باراک اوباما اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان ملاقات کے بارے میں انور اقبال نے مزید بتایا کہ یہ ملاقات ایک امریکی ہوٹل میں پچیس منٹ تک جاری رہی جس میں باراک اوباما نے پاکستان میں جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور جوہری عدم پھیلائو جیسے موضوعات پر بات کی۔

رپبلکن صدارتی امیدوار کے واشنگٹن میں نہ ہونے کے باعث پاکستانی وزیرِ اعظم نے ان سے ٹیلی فون پر بات کی۔