1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یونین کاربائیڈکےسابق سربراہ کی حوالگی کابھارتی مطالبہ

21 جون 2010

بھارتی وزیر برائے شہری ترقی جے پال ریڈی نے کہا ہے کہ نئی دہلی بھر پور کوشش کرے گا کہ امریکہ بھوپال حادثے کے تناظر میں یونین کاربائیڈ کمپنی کے چیف ایگزیکیٹو وارن اینڈرسن کو بھارت کے حوالے کرے۔

https://p.dw.com/p/NzAq
تصویر: AP

ریڈی اُس نو رکنی وزراء پینل کے رکن ہیں جو اِس بات کی تحقیق کر رہا ہے کہ گزشتہ حکومتوں نے بھوپال میں یونین کاربائیڈ کمپنی میں ہونے والے صنعتی حادثہ سے پہچنے والے نقصان، اس کے ازالے اور اِس واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لئے کیا اقدامات کئے۔

Indien Bhopal Protest
متاثرین کمپنی کے مالکان کے خلاف سخت سزاؤں کا مطالبہ کرتے رہے ہیںتصویر: AP

اس صنعتی حادثے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ اس صنعتی یونٹ سے نکلنے والی گیس کئی سالوں تک مقامی آبادی کی صحت کو متاثر کرتی رہی۔ اس کے علاوہ اس حادثہ سے ماحولیات کو بھی زبردست نقصان پہنچا۔

بھارت میں انسانی حقوق اور ماحول کے لئے کام کرنے والی کئی تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ یونین کاربائیڈ کمپنی کے چیف ایگزیکیٹو وارن اینڈرسن بھی اس حادثے کے ذمہ داروں میں سے ایک ہیں، لہذا ان کو بھارت کے حوالے کیا جائے۔ ماضی میں بھارتی حکومتوں نے کئی بار اینڈرسن کی حوالگی کے لئے امریکہ سے مطالبات کئے لیکن واشنگٹن نے ان مطالبات کو تسلیم نہیں کیا۔

رپورٹ: عبدالستار

ادارت: افسر اعوان