1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یو ایس اوپن اپنے حتمی مراحل میں

عاطف توقیر4 ستمبر 2008

امریکا کی سیرینا ویلیمز اور روس کی دینارا سفینا نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔

https://p.dw.com/p/FBeF
تصویر: AP


نیویارک میں کھیلے جانے والے گرینڈ سلیم ایونٹ کے خواتین کے انفرادی مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں چوتھے نمبر کی امریکی کھلاڑی سیرینا ویلیمز نے اپنی بہن وینس ویلیمز کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی ۔ سیرینا کی فتح کا اسکور سات چھ اور سات چھ رہا ۔

یہ سیرینا کی وینیس ویلیمز کے خلاف یو ایس اوپن میں دوسری کامیابی ہے ، وہ اس سے قبل2002 کے فائنل میں وینیس کو شکست دے کر ٹائٹل جیت چکی ہیں۔ چھٹے نمبر کی روسی کھلاڑی دینا را سفینا نے اٹلی کی فلیویا پینیٹا کو باآسانی شکست دے کر آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنالی ۔ سفینا نے یہ کامیابی چھ دو اور چھ تین کے اسکور کے ساتھ حاصل کی۔


مردوں کے انفرادی مقابلوں کے پہلے کواٹر فائنل میں چھٹے نمبر کے برطانوی کھلاڑی کے اینڈی مرے کو سیمی فائنل تک رسائی کے لئے سخت جدوجہد کرنا پڑی ۔ مرے نے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کے یو آن ڈیل پوٹرو کو سات چھ ، سات چھ ، چار چھ اور سات پانچ سے زیر کیا ۔


دوسرے کواٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک رافائیل نادال نے امریکہ کےمارڈی فش کو تین چھ، چھ ایک، چھ چاراورچھ دو سےشکست دے کر گرینڈ سلیم ایونٹ سے باہر کر کے کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔