1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یُو ایس اوپن: مکسڈ ڈبلز میں اعصام الحق اور بوپنا کی شکست

10 ستمبر 2011

ٹینس کا چوتھا گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ اب اپنی منزل کے قریب ہے۔ سیمی فائنل اسٹیج کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے ٹورنامنٹ کا نظرثانی شدہ شیڈیول جاری کردیا گیا ہے۔ اب مردوں کا فائنل میچ پیر کو کھیلا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/12WYj
تصویر: AP

مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل مرحلے تک گزشتہ سال کی طرح رسائی حاصل کرنے والی پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں پر مشتمل جوڑی کامیابی سے ہمکنار نہ ہو سکی۔ اعصلام الحق قریشی اور روہن بوپنا کو یورپی ملک پولینڈ کے کھلاڑیوں کی جوڑی سے ہارنا پڑا۔ پولستانی ٹیم میں شامل Mariusz Fyrstenberg اور Marcin Matkowski نے عمدہ تال میل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کھیل پیش کیا۔

پولش ٹیم میں شامل فیرسٹن بیرگ اور ماٹکووسکی نے مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل  میچ کو اسٹریٹ سیٹس میں جیتا۔ پہلا سیٹ پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی قدرے آسانی سے ہارے مگر دوسرے سیٹ میں دونوں نے بھرپور مقابلہ کیا اور  میچ ٹائی بریک پر ختم ہوا۔ قریشی اور بوپنا اس شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ پچھلے سال وہ مکسڈ ڈبلز کے فائنل میچ میں ہارے تھے۔

U.S. Open Tennis Bopanna Aisam-Ul-Haq
اعصام الحق قریشی اور روہن بوپناتصویر: AP

بھارت اور پاکستان کے ٹینس کھلاڑیوں پر مشتمل جوڑی نے مسلسل دوسرے برس سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ انہوں نے کوراٹر فائنل کے مرحلے پر برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کولن فلیمنگ اور راس ہچنز کو ہرایا تھا۔ سیمی فائنل میں اعصام اور بوپنا، جس پولش جوڑی سے ہارے تھے، اس نے کوارٹر فائنل اسٹیج پر بھارتی کھلاڑیوں مہیش بھوپتی اور لیئنڈر پائیس کو بھی ہرایا تھا۔ اس طرح پولستانی جوڑی نے مسلسل دو میچوں میں پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں پر مشتمل دو ٹیموں کو شکست دی۔

ٹینس کے آخری گینڈ سیلم ٹورنامنٹ کے منتظمین نے گزشتہ ماہ کے اعداد و شمار کی روشنی میں مکسڈ ڈبلز کے لیے پاکستانی اعصام الحق اور ان کے ساتھی روہن بوپنا کو ٹورنامنٹ کی درجہ بندی میں پانچویں مقام پر رکھا تھا۔ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ چھٹی پوزیشن کی حامل جوڑی سے تھا۔

رپورٹ:  عابد حسین

ادارت:  امتیاز احمد

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں