1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یہودی عبادت گاہ تباہ کرنے کی سازش: چار افراد پر جرم ثابت

19 اکتوبر 2010

امریکی شہر نیویارک میں چار افراد پر یہودی معبد کو تباہ کرنے کی سازش کا جرم ثابت ہوگیا ہے، ان میں ایک نو مسلم بھی شامل ہے۔ اب سزا کا اعلان باقی ہے۔ امکان ہے کہ ان کو عمر قید سنائی جائے گی۔

https://p.dw.com/p/PhBL
برونکس کے یہودی عبادت خانے کو اڑانے کی سازش کی گئی تھیتصویر: AP

امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی نے ان چار افراد کو سن 2009 ء میں اس سازش کی خفیہ نشاندہی ہونے پر حراست میں لیا تھا۔ عدالت میں جیوری کے اراکین نے ایک مخبر کی شہادت اور گفتگو کی ریکارڈنگ کو سننے کے بعد ان کو ان افراد کو سازش کا مرتکب قرار دیا، جس کے تحت وہ یہودی کمیونٹی سینٹر سمیت ایک معبد کو نشانہ بنانے کا پلان کر رہے تھے۔

چار افراد میں سے ایک نو مسلم جیمز کرومیٹائی (44)، ڈیوڈ ولیمز (29)، اونٹا ولیمز(34) اور لاگیری رایان (29) شامل ہیں۔ عدالت میں وفاقی پروسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ یہ چاروں افراد نیویارک میں بظاہر کسی خطرے کا سبب نہیں تھے۔ ملزمان کے وکیل نے اس مقدمے کو ایف بی آئی کا افسانہ قرار دیا۔ کرومیٹائی کے وکیل Vincent Briccetti نے ایف بی آئی کے مخبر شاہد حسین کوجھوٹا قراردیا اورکہا کہ اس نے جیوری کوغلط اندازمیں گائیڈ کیا۔ اس کے علاوہ وکیل صفائی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کا ایک مؤکل کرومیٹائی ایف بی آئی کی مدد کے بغیر کچھ بھی کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھا۔ البتہ عدالت میں پیش کی گئی آڈیواورویڈیوریکارڈنگز میں کرومیٹائی یہودیوں اورامریکہ کے خلاف غصے بھرے انداز میں سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ ایک اورویڈیو میں کرومیٹائی کے ساتھیوں کو کندھے پر میزائل کی تربیت حاصل کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

Festnahmen in New York
کرومیٹائی پولیس کی حراست میںتصویر: AP

وکیل استغاثہ کے مطابق گرفتارافراد سٹورٹ ایئر پورٹ فوجی جہاز کو سٹنگر میزائل مارنے کی کوشش میں بھی تھے۔ سٹورٹ ہوائی اڈہ، نیویارک سے پچاسی کلومیٹر کے مسافت پر شمال میں واقع ہے۔ استغاثہ نے واضح کیا کہ چاروں افراد ایف بی آئی کے مخبر شاہد حسین کی اطلاع کے بعد مسلسل خفیہ نگرانی میں تھے۔

شاہد حسین کو یہ اطلاعات جیمزکرومیٹائی سے ملاقات کے بعد حاصل ہوئیں تھیں۔ شاہد حسین امریکہ میں آباد ایک پاکستانی تارکِ وطن ہے اور وہ ان افراد سے ایک جہادی دہشتگرد تنظیم کے رکن کے طور پر، اس خواہش کے ساتھ ملا کہ وہ امریکہ کے اندر دہشت گردانہ واقعات کو دیکھنے کی خواہش رکھتا ہے۔ اس نے کرومیٹائی کو مالی فائدے کی پیشکش بھی کی تھی۔ جیمزکرومیٹائی اور دوسرے تینوں ملزمان نیویارک میں چھوٹی موٹی چوری چکاری کیا کرتے تھے۔ خاص طور پر جیمز کورمیٹی کئی مرتبہ گرفتار بھی ہوا تھا۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں