1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

Cebit-2009 میں کمپیوٹررائرڈ ٹوائلٹ کی نمائش

افسر اعوان9 مارچ 2009

جرمنی کے Fraunhofer Institute for Micro Electronic Circuits & Systems نے ایک جدید ٹوائلٹ Cebit-2009 نمائش میں متعارف کروایا ہےجس میں بہت ہی دلچسپ اور انوکھی خصوصیات ہیں ۔

https://p.dw.com/p/H8Jg
Cebit-2009 نمائش میں دنیا بھر کی کمپنیوں نے جدید ٹیکنالوجی کی حامل مصنوعات کے ساتھ شرکت کیتصویر: picture-alliance / dpa

یہ ٹوائلٹ نہ صرف بچوں کو یہ یاد دلائے گا کہ وہ برش کرلیں یا منہ ہاتھ دھوتے ہوئے صابن بھی استعمال کریں بلکہ گھر کے بزرگ افراد کو یہ بھی بتائے گا کہ انہوں نے کونسی دوائی لینی ہے یا ان کے نہانے کا دن کب ہے۔

دراصل اس ٹوائلٹ کے دروازے، کارپٹ، آئینہ، چھت، کموڈ اور شاور سمیت ہر جگہ سنسر لگے ہوئے ہیں۔ جو گھر کے ہر فرد کے روزانہ معمولات کا ریکارڈ اس ٹوائلٹ کے جدید کمپیوٹر میں جمع کرتے رہتے ہیں۔ پھر اس جمع شدہ معلومات کے مطابق یہ جدید ٹوائلٹ خود کار طریقے سے گھر کے ہر فرد کو اسکے معمولات نہ صرف یاد دلاتا رہتا ہے بلکہ ان معمولات کی انجام دہی میں مدد بھی فراہم کرتا ہے۔ اس ٹوائلٹ کا سب سے دلچسپ حصہ اس کا آئینہ ہے جو پورا ایک ٹچ کمپیوٹر اسکرین ہے۔ یہ آئینہ حسب خواہش آپ کو آپ کی ای میل، اور انٹرنیٹ تک رسائی دیتا ہے بلکہ اس پر آپ فٹبال میچ کے علاوہ اپنی پسندیدہ فلم بھی دیکھ سکتے ہیں۔

یہ نظام خاص طور پر ان افراد کے لئے بہترین ہے جنہیں کسی قسم کی طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈاکٹرز اور صحت کا خیال رکھنے والا دیگر طبی عملہ اس ٹوائلٹ سے حاصل شدہ معلومات سے پتہ لگا سکتے ہیں کہ مطلوبہ فرد نے کس حد تک احتیاطی تدابیر پر عمل کیا ہے یا اسے کسی نرس یا خیال رکھنے والے کی مدد کی ضرورت ہے یانہیں۔