1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

Justine Henin کی ریٹائرمنٹ

14 مئی 2008

ٹینس کی عالمی نمبر ایک جسٹن ہینن کی کھیل کی دنیا سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا ہے۔

https://p.dw.com/p/Dzth
بیلجئم کی ٹینس کھلاڑی جسٹن ہیننتصویر: AP

یورپی ملک بیلجئم کی Justine Henin نے کھیل سے فوری ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا ہے۔ ہینن یکم جون سن 1982 میں بیلجئم کے شہر Liege میں پیدا ہوئیں۔ 1999 کے بعد سےہینن نے41 سنگلز ٹائٹل جیتے ۔ ٹینس کے سات گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے والی کھلاڑی گزشتہ کچھ ہفتوں سے مختلف انجریز کا شکار ہو رہی تھیں۔ اُن کا یہ اعلان دو ہفتوں بعد شروع ہونےوالے فرنچ اوپن سے پہلے آیا ہے۔ عالمی نمبر ایک کی عمر صرف پچیس سال ہے اور اُن کو خواتین کی راجر فیڈرر کہا جاتا تھا۔ اپنی جاندار سروس اور کما ل مہارت سے اپنی ہم عصر تمام کھلاڑیوں کو وہ شکست دینے میں کامیاب رہیں ہیں۔ جسٹن ہینن کی ریٹائر منٹ سے ٹینس کی دنیا میں بہت بڑا خلاء پیدا ہو جائے گا۔ گزشتہ برس بیلجئم ہی کی ٹینس کھلاڑی Kim Clijster نے بھی ٹینس کو خیر باد کہنے کا اعلان کیا تھا۔