1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

Louis Arbour کا دورہ پاکستان

28 جون 2008

قبائلی علاقوں میں کئے جانے والے معاہدوں میں کوئی خرابی نہیں ہے کہ اگر اس میں حقوق انسانی کا مکمل خیال رکھا جائے۔ Louise Arbour

https://p.dw.com/p/ESIQ
تصویر: AP

پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کی ہائی کمشنر Louis Arbour نے پا کستان کا دورہ کیا ۔ دورے کے اختتام پر انہوں نےایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کےساتھ معاہدے پاکستانی حکومت کے لئے اچھے ثابت نہیں ہوئے۔ ان کی وجہ سے قبائلی علاقوں میں حکومت کی گرفت مزید کمزور ہو گئی ہے۔ جس سے عام شہری بےبسی کا شکار ہیں اوران کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ لیکن نہ تو انہوں نے قبائلی علاقوں میں ہونے والوں معاہدروں کی مخالفت کی اور نہ ہی حمایت۔ اگر ان معاہدوں سے عام شہریوں کو تحفظ ملنا ہے اور ان کے حقوق متاثر نہیں ہوتے تو پھر اس میں کوئی خرابی نہیں ہے۔