1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

PIA کی یورپ کی پروازوں پر پابندی

6 مارچ 2007

یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کی قومی ائر لائن PIA کے سینتیس طیاروں پر پابندی عائد کئے جانے کے باعث PIA نے اگلے تین ہفتوں کے لئے اپنی 14 پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYHR

عائد کی گئی اس پابندی کے بعد اب PIA کے صرف آٹھ 777 بوئنگ طیاروں کو یورپ آنے کی اجازت ہے۔ اس دوران بلخصوص لندن، مانچسٹر اور روم جانے والوں مسافروں دوسری ائر لائنز سے روانہ کیا جائے گا۔ بقیہ طیاروں کے پرانے اور غیرمعیاری ہونے کے باعث یورپی یونین نے انھیں حفاظتی تحفظات کے پیش نظر Balcklist کیا ہے۔ PIA کے ترجمان کے مطابق ائر لائن میں حفاظتی انتظامات کی کوئی کمی نہیں ہے اور PIA کے جہاز بلکل محفوظ اور جدید ٹیکنولوجی سے لیس ہیں۔