1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

Studivz کیاہے؟

14 مارچ 2008

بچھڑے ہوئے دوستوں کا پتہ چلانے اور نئے دوست بنانے کے لئے جرمنی ، سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا کے نوجوانوں استعمال کر رہے ہیں ایک نیا Social network Platform جس کا نام ہے Studi vz ۔

https://p.dw.com/p/DYOb
تصویر: picture-alliance/ dpa

اکثر اسکول میں ساتھ پڑھنے والے کالجز میں جا کر الگ ہو جاتے ہیں اور ایسا بھی ہوتا ہے کہ کالج میں ساتھ نبھانے والے یونیورسٹی میں رستے بدل لیتے ہیں اور یونیورسٹی میں چار پانچ سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد ،پیشہ وارانہ زندگی کے آغاز کے ساتھ ہی عموما اتنے دور چلے جاتے ہیں کہ روابط منقطع ہو جاتے ہیں۔ ایک دوسرے سے بچھڑنے میں کے پیچھے کئی عوامل کار فرما ہوتے ہیں جن میں نیا ٹیلیفون نمبر، شہر کی تبدیلی، وغیرہ وغیرہ ،

لیکن کمپیوٹر کی دنیا میں اس طرز کے ٹوٹے ہوئے یہ پھر جن کہ ٹوٹنے کا شائبہ ہو اب مختلف ویب سائٹس کے ذریعے آپ اپنے اسکول ، کالج یہ یونیورسٹی کے ان دوستوں کا پتہ چلا سکتے ہیں ۔ جن میں Orkut اور Face book نمایاں Social networking sites ہیں۔ ان سائٹ میں آپ اپنا Profile بناتے ہیں کہ جس کی مدد سے آپ کے دوست آپ کا پتہ چلا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے پرانے اسکول ، کالج یہ یونیورسٹی کی Communities بھی بنائی جاتی ہیں کہ جن کے ذریعے نہ صرف اپنے ہم جماعتوںسے رابطہ ممکن ہوتا ہے بلکہ اپنے تعلیمی ادارے سے فارغ اتحصیل نئے اور پرانے تمام افراد سے ملاقات ہو جاتی ہے۔

دنیا بھر میں ان ویب سائٹ کے علاوہ اب جرمنی ، سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا میں تعلیم حاصل کرنے والوں نے اس طرز کا ایک Social network بنایا ہے کہ جس کا نام ہے Studi vz۔ اس network کو بنانے کا خیال جرمنی کے دو طالب علموں کو آیا۔ Ehsaan dariani اورDennis Bemmann جو دارلحکومت برلن میں زیر تعلیم ہیں نے اس social network کا آغاز اکتوبر 2005 میں کیا۔ صرف ایک ہی سال میں اس کو جرمنی میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہو گئی۔ پھر یہ شہرت آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ تک پہنچ گئی۔

اس Internet Paltform کو گزشتہ ڈھائی برس سے بیس سالہ Sarah Marohn استعمال کر رہی ہیں۔ انہوں نے ابھی اپنا A level کا امتحان پاس کیا ہے اور جلد ہی یونیورسٹی میں اپنی تعلیم شروع کرنے والی ہیں۔ Studi vz کے بارے میں وہ کہتی ہیں کہ انہیں یہ ہ Social Networkبہت پسند ہے۔ وہ اکثر دوپہر میں جب log in ہوتی ہیں تو انہیں فوری طور پرمعلوم ہو جاتا ہے کہ ان کے دوست احباب جو برلن ، ویانا یہ کسی دورسرے شہر میں ہیں ، کیا کر رہے ہیں۔ دوستوں سے ان رابطوں کے بارے میں وہ کہتی ہیں کہ پہلے ان کے ان دوستوں سے رابطے اتنے پختہ نہیں تھے لیکن اب Studi vz کے ان میں بہت بہتری آئی ہے۔

ِsarah کے اس تجربے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس Network کے ذریعے ، جرمنی اور یورپ کے کئی دوسرے ممالک میں باآسانی رابطے استوار رکھ سکتے ہیں۔ Studi vz کی مانگ میں اس تیزی سے اضافہ ہوا کہ اب یہ Social Network جرمن کے ساتھ ساتھ ، فرانسیسی ، ہسپانوی ، اٹالین اور پولش زبانوں میں بھی موجود ہے۔Studi vz کے آپریٹرز کے مطابق اس وقت اس Social network کے 4,9 ملین ممبران ہیں ۔ جن میں سے تقریبا 2,3 ملین جرمنی ، آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔

ِStudi vz کی ممبر شپ بہت آسانی سے لی جا سکتی ہے اور اس کی کوئی فیس بھی نہیں ہے۔ دوسرے Social Network کی طرح اس میں بھی آپ کو اپنا Profile بنانا پڑتا ہے۔ Studi vz پر آپ ایک علیحدہ گروپ بھی بنا سکتے ہیں جس میں آپ خصوصی موضوعات پر بات چیت کر سکتے ہیں۔ تمام فوائد کے ساتھ ساتھ.ہر انٹرنیٹ Social network کی طرح Studi vz کے نقصانات بھی ہیں ۔ جن میں سرفہرست ہے وقت کا ضیاع۔ اور یہ بھی ڈر ہے کہ کوئی آپ کے Profileکا غلط استعمال نہ کر لے۔

انٹرنیٹ پر معلومات کا غلط استعمال کوئی نئی بات نہیں۔ بہر حال یہ سوال ہے احتساب کا ۔ بہت سے لوگ اپنی ذمہ داریوں سے واقف ہوتے ہیں۔ کچھ بھی ہو اس Social network platform کے ذریعے بہت سے بچھڑے ہوئے، لوگوں کو اپنے پرانے دوست مل گئے ہیں۔ہیں۔