1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آئی سی سی نے محمد حفیظ پر پابندی عائد کر دی

عاطف توقیر17 جولائی 2015

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ پر غیر قانونی بولنگ ایکشن کے تناظر میں ایک برس کی پابندی عائد کر دی ہے۔ نومبر کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو غیرقانوی قرار دیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/1G0TC
Mohammad Hafeez
تصویر: AFP/Getty Images/A. Qureshi

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق گزشتہ برس نومبر میں ابوظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں محمد حفیظ کے بولنگ ایکش پر اعتراض سامنے آیا تھا اور ان پر پابندی عائد کی گئی تھی، تاہم اپریل میں ایکشن تبدیل کرنے پر ان پر سے یہ پابندی ختم کر دی گئی تھی۔ آئی سی سی کے مطابق محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے آزادانہ جائزے کے بعد کرکٹ کونسل نے ان پر ایک برس کی پابندی عائد کر دی گئی۔

آئی سی سی کے بیان کے مطابق، ’حفیظ کے پاس اس آزادانہ جائزے کے خلاف اپیل کا حق موجود ہے۔ اس آزاد جائزے کے تحت محمد حفیظ پر خودبہ خود پابندی عائد ہو چکی ہے۔‘

خیال رہے کہ پارٹ ٹائم آف اسپن بولنگ کرنے والے محمد حفیظ نے گزشتہ ماہ سری لنکا کے خلاف گالے میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں بولنگ کرائی تھی، جس پر اعتراض کیا گیا تھا۔