1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ادرک کے استعمال کے چند فوائد

شمشیر حیدر
23 نومبر 2017

’ادرک کے سواد‘ والا محاورہ تو کہیں نہ کہیں سننے میں آ ہی جاتا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ آیا ادرک کے استعمال کے طبی فوائد بھی ہیں؟

https://p.dw.com/p/2o7ZT
Ingwer
تصویر: Fotolia/kostrez

آج تک مکمل کیے گئے کئی تحقیقی مطالعاتی جائزوں کے نتائج کے مطابق ادرک کے کئی طبی فوائد ہیں اور اس کی مدد سے مختلف بیماریوں کا علاج اور ان سے بچاؤ بھی ممکن ہے۔

پاکستان میں ذیابیطس کے سات ملین سے زائد مریض

ادرک میں پایا جانے والے ’جنجرولز‘ نامی مادہ اس کے ترش ذائقے کا سبب ہے لیکن یہ ادرک کے طبی فوائد کا باعث بھی ہے۔ انہی طبی فوائد کے باعث ادرک کو روایتی اور غیر روایتی طریقہ علاج میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

تازہ ادرک کے علاوہ اس کی چائے بھی مارکیٹ میں دستیاب ہوتی ہے اور کئی ممالک میں میڈیکل اسٹورز پر ادرک کی گولیاں بھی مل جاتی ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق انسانی نظام ہضم کو بہتر بنانے میں ادرک کافی معاون ثابت ہوتا ہے۔ جنجرولز کی انسداد سوزش کی خاصیت کے باعث بھی اسے استعمال میں لایا جاتا ہے جو پٹھوں کا درد ختم کرنے کے لیے کارآمد ہوتا ہے۔

ادرک کا استعمال ’بلڈ شوگر‘ میں بھی کمی لاتا ہے، جس کے باعث خاص طور پر ذیابیطس کے مرض میں مبتلا افراد کے دل کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خطرات بھی کم ہو جاتے ہیں۔

علاوہ ازیں کولسٹرول کی سطح میں کمی اور متلی اور ابکائی کے علاج کے لیے بھی ادرک کا استعمال انتہائی سود مند ثابت ہوتا ہے۔

ڈیڑھ کروڑ پاکستانی ہیپاٹائٹس کے مریض