1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انٹرنیشنل شارلیمان پرائز فرانسیسی صدر کے نام

عابد حسین
8 دسمبر 2017

جرمن شہر آخن سے دیا جانے والا یہ پرائز خالص یورپی انعام تصور کیا جاتا ہے۔ یہ پرائز سن 1950 میں قائم کیا گیا تھا اور سالانہ بنیاد پر دیا جاتا ہے۔

https://p.dw.com/p/2p2fg
Deutschland Karlspreis an britischen Historiker Garton Ash verliehen
تصویر: picture alliance/abaca

جرمنی کے انٹرنیشنل شارلیمان پرائز کا حقدار فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کو ٹھہرایا گیا ہے۔ یہ انعام ہر برس یورپی اتحاد کے سلسلے میں کام کرنے کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ جرمن شہر آخن کی جانب سے گزشتہ سڑسٹھ برسوں سے ہر سال کسی ایک شخصیت کو اس پرائز کا میڈل دیا جاتا ہے۔

’یورپی ایوارڈ ایزدی خواتین کے وقار میں اضافے کا باعث ہو گا‘

سخاروف پرائز دو ایزدی خواتین کے نام

لائپزش کُتب میلہ: غیر ملکی کتابوں کا جرمن ترجمہ

اس انعام کے اعلان میں واضح کیا گیا کہ فرانسیسی صدر نے نئے یورپ کی تعمیر و تشکیل کے حوالے سے جو تصور پیش کیا ہے، وہ یقینی طور پر قابلِ تعریف ہے۔ ماکروں نے نئی یورپی حاکمیت، براعظم یورپ کے سیاسی ڈھانچے میں تبدیلی اور یورپی اقوام و عوام کے درمیان تعاون بڑھانے کا تصور پیش کیا ہے۔

انعام دینے کی تقریب ہر برس مئی میں شہر کے ٹاؤن ہال میں منعقد ہوتی ہے۔ سن 2008 سے آخن شہر کی شارلیمان پرائز کمیٹی اوریورپی پارلیمنٹ نے مشترکہ طور پر شارلیمان یوتھ پرائز کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

Vatikan Angela Merkel trifft Papst Franziskus
انٹرنیشنل شارلیمان پرائز پوپ فرانسس اور انگیلا میرکل کو بھی دیا جا چکا ہےتصویر: Reuters/A. Pizzoli

اسی شہر سے مشہور تاریخی بادشاہ شارلیمان نے مغربی یورپ پر حکمرانی کی تھی اور یہ پرائز بھی انہی کے نام پر ہے۔ اس بادشاہ کی رحلت سن 814 میں ہوئی تھی اور انہیں آخن ہی میں دفن کیا گیا تھا۔ ان کا دورِ حکومت تیرہ برسوں پر محیط تھا۔

ماکروں سے پہلے اس انعام کے حاصل کرنے والوں میں امریکی صدر بل کلنٹن، پوپ فرانسس اور جان پال دوم بھی شامل ہیں۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل کو اس پرائز سے سن 2008 میں نوازا گیا تھا۔ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما مارٹن شلس کو سن 2015 میں اس پرائز کا حقدار ٹھہرایا گیا تھا۔