1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایئر فرانس: طیّارے کی دُم برآمد کر لی گئی

رپورٹ: شامل شمس ، ادارت: امجد علی9 جون 2009

برازیل کی افواج کے مطابق ایئر فرانس کے تباہ شدہ طیّارے کی دُم کا حصّہ بحرِ اوقیانیوس سے برآمد کر لیا گیا ہے۔ برازیلی افواج نے دُم کے حصّے کی تصاویر بھی جاری کر دی ہیں۔

https://p.dw.com/p/I5tF
اس وقت سب سے بڑی ترجیح برازیل کے ساحل کے قریب جزائر سے مسافروں کی لاشیں باہر نکالنا ہےتصویر: AP

گزشتہ ہفتے پیر کے روز لاپتہ ہو جانے والے ایئر فرانس کے مسافر بردار تیّارے کے بعض دیگر حصّے، مسافروں کا کچھ سامان اور سترہ کے قریب لاشیں برازیلی حکّام نے برآمد کر لی ہیں۔

Brasilien Frankreich Air France Flug 447 Wrackteile
لاشیں اور ملبہ ڈھونڈنے کا کام جاری ہےتصویر: picture alliance / landov


مذکورہ طیّارہ گزشتہ ہفتے پیر کے روز برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جینیرو سے فرانسیسی دارلحکومت پیرس کی جانب پرواز کر رہا تھا، جب اس کا کنٹرول روم سے رابطہ چند گھنٹوں بعد منقطع ہو گیا۔ طیّارے پر مسافروں اور عملے کے اراکین سمیت دو سو اٹھائیس افراد سوار تھے اور ان میں سے کسی کے بھی بچ جانے کی امید نہیں ہے۔

دریں اثناء امریکہ نے اپنے ماہرین کی ایک ٹیم جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی ہے، جو کہ جہاز کے ’’بلیک باکس‘‘ کو تلاش کرنے میں مدد دے گی۔ ’’بلیک باکس‘‘ کے ذریعے طیّارے کے حادثے کا سبب طے کرنے میں مدد ملتی ہے۔

طیّارے کا ملبہ اور لاشیں بحرِ اوقیانوس میں برازیل کے جزیرے فیرنانڈو ڈے نورونہا سے ایک ہزار کلومیٹر شمال مشرق میں ملے ہیں۔

Vermisstes Air France Flugzeug
طیّارے پر مسافروں اور عملے کے اراکین سمیت دو سو اٹھائیس افراد سوار تھےتصویر: AP


تلاشی کے کام میں مصروف مختلف ٹیموں کا کہنا ہے کہ اگرچہ انہوں نے پانی میں جہاز کے کئی مزید حصے بھی دریافت کئے ہیں تاہم اس وقت سب سے بڑی ترجیح برازیل کے ساحل کے قریب جزائر سے مسافروں کی لاشیں باہر نکالنا ہے۔

ائیر فرانس کا یہ طیارہ حادثے کا شکار کیسے ہوا؟ اس سوال کے بارے میں متضاد دعوے سامنے آتے چلے گئے۔ پہلے یہ کہا گیا کہ یہ جہاز آسمانی بجلی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔ حادثے کے بارے میں یہ بھی کہا گیا کہ جہاز کے سینسر پر اس کی رفتار کے بارے میں متضاد معلومات موصول ہورہی تھیں۔

ایسی معلومات کے بعد ائیر فرانس نے اپنے جہازوں کی رفتار کو ناپنے والے آلات کو بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم حکام نے ساتھ ہی میڈیا چینلز اور ماہرین کو خبردار کیا ہےکہ وہ وقت سے پہلے اس حادثے کی وجوہات کے بارے میں رائے دینے سے پرہیز کریں۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں