1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’ایران کا شام میں بڑھتا کردار مشرق وسطیٰ کے لیے خطرناک ہے‘

عابد حسین
23 اگست 2017

اسرائیل کے وزیراعظم نے آج روسی صدر پوٹن کے ساتھ بحیرہ اسود کے کنارے پر واقع شہر سوچی میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں نیتن یاہو نے پوٹن پر واضح کیا کہ شام کے اندر بڑھتا ایرانی کردار مشرقِ وسطیٰ اور دنیا کے لیے خطرناک ہے۔

https://p.dw.com/p/2ihX5
Russland Netanjahu trifft Putin
تصویر: Imago/Itar-Tass

نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے روسی صدر کو بتایا کہ عالمی برادری کی مشترکہ حکمت عملی اور کوششوں سے دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کا خاتمہ تو کیا جا رہا ہے لیکن اُس کی جگہ پر اب ایران نے نمودار ہونا شروع کر دیا ہے، جو مشرق وسطیٰ کے علاوہ عالمی امن کے لیے بھی خطرے کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایرانی اثر و رسوخ واضح طور پر یمن اور لبنان میں دیکھا جا سکتا ہے۔

مغربی ممالک کی سازش ناکام بنا دی ہے، شامی صدر اسد

امریکی پالیسیوں کے جواب میں ڈیل سے علیحدہ ہو سکتے ہیں، ایران

ایران امریکا کشیدگی: تہران اپنے میزائل تجربات جاری رکھے گا

 نیتن یاہو نے بحیرہ اسود کے کنارے پر واقع روس کے اہم بندرگاہی و سیاحتی  شہر سوچی میں صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ملاقات کے دوران ایران سے متعلق اپنے خدشات کا بھرپور اظہار کیا۔ نیتن یاہو نے ان خدشات کے اظہار میں یہ بھی کہا کہ اس بات کو ایک لمحے کے لیے بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کو تباہ و برباد کیے جانے کی دھمکیاں روزانہ کی بنیاد پر دی جاتی ہیں اور یہ کسی بھی طور پر تعمیری و مثبت عمل نہیں ہے۔ نیتن یاہو کے بقول ایران پہلے ہی عراق کو اپنی نگرانی میں لے چکا ہے۔

Iran Teheran Militärparade mit Raketen
ایرانی فوج کی پریڈ میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا بھاری اسلحہتصویر: picture-alliance/dpa/A. Taherkenareh

روسی صدر نے اس ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں کے سامنے اسرائیلی وزیراعظم کے ایران کے حوالے سے بیان کیے گئے خدشات و احساسات کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ یہ امر اہم ہے کہ ایران مسلسل اس کی تردید کرتا ہے کہ وہ دہشت گردی کو فروغ دینے میں مصروف ہے۔ لبنان کی حزب اللہ کو بھی روسی مدد ایران کے توسط سے حاصل ہے۔

ماسکو کا یہ بھی کہنا ہے کہ اُس کی فوجی قوت کے تناظر میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ ایران یا حزب اللہ کسی بھی طور پر اسرائیل کے خلاف نیا جنگی محاذ نہیں کھولیں گے۔ شام کے صدر بشار الاسد کی حمایت روس اور ایران کھل کر کرتے ہیں۔